It seems that you are unregistered. Please register with us by clicking Here, or if you are already registered login here
Welcome to Urdu Community & Poetry/Shayari Forum
This is a discussion on Jazba-e-Esaar within the Urdu Writer's Club forums, part of the Urdu Adab category; ایثار انسان کی اعلیٰ ترین صفات میں سے ہے ۔ اپنی ضروریات کو چھوڑ کر دوسروں کی ضروریات پوری کرنا ...
| |||||||
| Poetry | Video | Photo | Books | Games | Sites | Register | All Albums | Projects | Blogs | Groups | Mark Forums Read | Chat |
|
#1
| ||||
| ||||
| ایثار انسان کی اعلیٰ ترین صفات میں سے ہے ۔ اپنی ضروریات کو چھوڑ کر دوسروں کی ضروریات پوری کرنا کسی اعلیٰ ترین جذبے کے تحت ہی ممکن ہے۔ اگر آپ خود میں یہ صفت پیدا کرسکیں تو یہ اللہ تعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہو گی۔ اگر ہم اپنے گرد نظر دوڑائیں تو ہمیں ایسے بہت سے لوگ ملیں گے جن میں یہ جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوگا۔ آپ نے یقینا دیکھا ہوگا کہ ایسے لوگوں کی معاشرے اور خاندان میں انتہا درجے کی عزت کی جاتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں یہ جذبہ اس قدر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا کہ خالی پیٹ ہونے کے باوجود اپنے دوسرے بھائیوں کو کھانا کھلانا ان کا عام معمول تھا۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے اپنی راہ میں اپنی عزیز ترین چیزوں کو قربان کرنے کی تلقین کی ہے لن تنالوا البر حتی تنفقوا مما تحبون۔ اٰل عمران 3:94 تم اس وقت تک نیکی کو نہیں پا سکتے جب تک (اللہ کی راہ میں ) اس چیز کو خرچ نہ کرو جو تمہیں سب سے زیادہ محبوب ہے۔ ‘‘ ٍ خود میں ایثار کا جذبہ پیدا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ انسان غور کرے کہ دنیا بھر میں کتنے لوگ دوسروں کے لئے ایثار کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام علیہم الرضوان کے ایثار کے واقعات کا مطالعہ اس جذبے کو بڑھاتا ہے۔ ایثار کا حقیقی لطف اس وقت نصیب ہوتا ہے جب انسان اس کو عملی طور پر انجام دیتا ہے۔ کبھی اپنی ضرورت کی چیز اپنے سے زیادہ ضرورت مند کو دے کر دیکھئے ، اسے حاصل ہونے والی خوشی آپ کو دلی سکون عطا کرے گی۔ شروع شروع میں بڑے بڑے ایثار کرنے کی کوشش نہ کیجئے بلکہ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے آغاز کیجئے ۔ جب یہ عادت پختہ ہوجائے تو پھر بڑی بڑی قربانیاں بھی دیجئے ۔ ان سب معاملات میں اس بات کا خیال رہے کہ یہ سب صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کیجئے۔ اگر ہم نے شہرت اور نام و نمود یا کوئی اور دنیاوی مفاد حاصل کرنے کے لئے ایثار کیا تو یہ قربانی رائیگاں جائے گی اور اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کا کوئی اجر نہ مل سکے گا۔
__________________ ![]() ![]() ![]() |
|
#2
| ||||
| ||||
| AoA JazakAllah bhai boht achi or islahi tehreer share ki aap ne, Allah Rab ul Izzat humay amal ki tofeeq ata fermaye. Ameen
__________________ ![]() |
|
#4
| ||||
| ||||
![]() Hummm...BaYshUq Esaar hee aik aySa jazba Hay jis ki waJah say hum Dosroon ka ahysAas karTay hain Aur aiK behytuR mahOol tashkeel daY saktay haiN.. Thanx for shaiRing..... ![]()
__________________ What dOesn't huRt - is nOt life; what dOesn't paSs - is nOt happIneSs." |
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| aaham |
| Thread Tools | |
| |
Similar Threads | ||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| Kia Muhabbat Aik Pak Jazba Hay? | m4maverick | Mohabat Kadah | 36 | 05-05-2008 03:25 AM |
| How would You differentiate between Pyaar, Ishq oor Mohabbat???? | mechatronics | Mohabat Kadah | 61 | 03-17-2008 05:32 AM |
| Pyar Ka Jazba | Daanie | Ashaar - Misc | 15 | 12-28-2007 08:47 PM |
| Jazba | khan_khan9116 | Nazam | 5 | 11-08-2007 12:55 AM |
| ghazal... | shamipak | Ghazal | 10 | 10-23-2007 04:00 PM |