It seems that you are unregistered. Please register with us by clicking Here, or if you are already registered login here
User Name: Password:
Urdu Poetry/Shayari Forum

Urdu Poetry Forum

Welcome to Urdu Community & Poetry/Shayari Forum

 

آخری منصوبہ4

This is a discussion on آخری منصوبہ4 within the Urdu Writer's Club forums, part of the Urdu Adab category; آخری منصوبہ (۴) محمد عادل منہاج پولس کے دفتر میں اس کے سامنے چار آدمی بیٹھے تھے پولس ان سے ...


Go Back   Urdu Poetry/Shayari Forum > Urdu Adab > Urdu Writer's Club

Video Photo Books Games Sites Register All AlbumsProjectsBlogs Groups Mark Forums Read Chat

Notices

Register Now!
Username: Password: Confirm Password: E-Mail: Confirm E-Mail:
  I agree to forum rules 

Rate This Thread - آخری منصوبہ4.
(0)
Thread Rating: 0 votes, average.

Reply
 
LinkBack Thread Tools
  #1  
Old 05-11-2007, 05:15 AM
AdilMinhaj's Avatar
Member
 
Join Date: Jul 2006
Location: Islamabad
Posts: 110
Thanks: 0
Thanked 0 Times in 0 Posts
Rep Power: 77
AdilMinhaj is on a distinguished road
Default آخری منصوبہ4

آخری منصوبہ (۴) محمد عادل منہاج
پولس کے دفتر میں اس کے سامنے چار آدمی بیٹھے تھے پولس ان سے مخاطب تھا
’تم چاروں میرے سب سے ذہین منصوبہ ساز ہو حال ہی میں نمبر نو نے پاک کے صدر کو راستے سے ہٹانے کا شاندار منصوبہ بنایا کہ کسی کو ہم پر شک بھی نہ ہوا جیسا کہ تم جانتے ہو کہ میں گذشتہ کئی سالوں سے ایک عظیم منصوبے پر عمل کر رہا ہوں جو تمہارے ہی جیسے ایک ذہین منصوبہ ساز ایلن نے بنایا تھا اس کا منصوبہ جب پورا ہوگا تو دنیا سے مسلمانوں کا نام و نشان مٹ چکا ہوگا اور ہر طرف یہودیت کا راج ہوگا اگرچہ اس کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے مگر پھر بھی کبھی کبھی اس میں حالات و واقعات کے مطابق کچھ تبدیلی کرنا پڑجاتی ہے جو میں تم چاروں کے مشورے سے کرتا ہوں کیوں کہ تم چاروں میرے قریبی ساتھی ہو‘
’سر ہمیں خوشی ہے کہ آپ ہم پر اتنا اعتماد کرتے ہیں‘ نمبر نو بولا
’ہوں سنو منصوبے کے مطابق لاس افغان پور سے جا چکا اور خود لاس کئی چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں بٹ گیا ہے یوں ہمارا ایک دشمن کم ہو گیا ہے اب اشریکا واحد سپر پاور ہے اسے ہم نے اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنا ہے پھر ایک دن یوں ہی اشریکا بھی ختم ہوجائے گا اور پوری دنیا پر گبرائیل کی حکمرانی ہوگیمنصوبے کے مطابق ہمیں افغان پور پر قبضہ کرنا ہے مگر ابھی فوری طور پر یہ ممکن نہیں کیوں کہ ہم ڈائیرکٹ ایسا کریں گے تو دنیا شور مچائے گی اس مقصد کے لیے بھی ایلن نے منصوبہ بندی کی ہوئی ہے بس چند سالوں کی بات ہے پھر افغان پور ہمارا ہوگا ابھی فی الحال منصوبے کا دوسرا حصہ ملک راک میں شروع کرنا ہے ‘ پولس نے کہا
’راک میں آپ کیا کرنا چاہتے ہیں سر؟‘ نمبر پانچ نے پوچھا
’سنوراک کا حاکم کافی عرصے سے اپنی پڑوسی عرب ریاست پر قبضہ کرنے کے چکر میں ہے مگر چونکہ ریاست کے تعلقات اشریکا سے ہیں اس لیے وہ حملہ کرتے ہوئے ڈرتا ہےاب اسے یہ یقین دلانا ہے کہ اگر وہ ریاست پر حملہ کردے تو اشریکا دخل اندازی نہیں کرے گا ایک بار وہ ریاست پر حملہ کردے تو پھر ہم دنیا کو اس کے خلاف کردیں گے اور اسے تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ عرب ریاستوں میں اشریکا کی فوج داخل کردیں گے یوں غیر محسوس طور پر ساری ریاستیں ہمارے کنٹرول میں آجائیں گی‘ پولس بولا
’واہ کیا شاندار منصوبہ ہے! واقعی ایلن بہت ذہین تھا‘ نمبر چار نے کہا
’ہاں مگر وہ نہ جانے غائب کہاں ہوگیا؟‘ نمبر نو بولا
’چھوڑو اس ذکر کو‘ پولس جلدی سے بولا’ بس اب منصوبے پر عمل کرنے کے لیے حالات سازگار کرو پہلے تو میں خود بھی منصوبے پر عمل کے لیے کاروائی کر لیا کرتا تھا مگر اب میں چاہتا ہوں کہ کم سے کم منظر عام پر آﺅں اس لیے اب تم پر ذیادہ ذمہ داری عاید ہوتی ہے راک میں موجود اپنے ایجنٹوں کو تفصیلات بتاﺅ تاکہ وہ راک کے حاکم کو حملہ کے لیے تیار کریں‘
******************* ******************** ******************** ** ******************** **
میٹنگ سے واپسی پر نمبر نو اور نمبر چار کار میں واپس جارہے تھے
’یار بعض اوقات کتنا عجیب لگتا ہے کہ ساری دنیا میں گبرائیل کی خفیہ تنظیم کے بنائے ہوئے منصوبے چل رہے ہیں مگر دنیا اس سے بالکل بے خبر ہے‘ نمبر چار بولا
’ہاں یہی تو ہماری تنظیم کا کمال ہے بڑے بڑے ملکوں کے حکمرانوں تک کو پتہ نہیں ہوتا کہ وہ ہمارے اشاروں پر ناچ رہے ہیں ‘ نمبر نو نے کہا
’ اب اس ایلن کے منصوبے کو ہی دیکھ لو جس کا پوری طرح ہمیں پتہ بھی نہیں صرف پولس ہی اس منصوبے سے واقف ہے اور وہ کہتا ہے اس منصوبے کے پورا ہونے پر ساری دنیا ہمارے قبضے میں ہوگی‘ نمبر چار بولا
’ہاں پولس واقعی عظیم شخص ہے‘ نمبر نو نے کہا
’مگر اصل ذہین شخص تو ایلن تھا جس نے یہ عظیم منصوبہ بنایا جو اس کے مرنے کے بعد بھی جاری ہے اور نہ جانے کب تک چلتا رہے گا پتہ نہیں ہماری زندگی میں مکمل ہوگا بھی یا نہیں‘ نمبر چار بولا
’ہاں میں بھی بعض اوقات ایلن کے بارے میں سوچتا ہوں کہ اتنا عظیم منصوبہ بنانے کے بعد وہ اچانک غائب کہاں ہوگیا‘ نمبر نو نے کہا
’مجھے تو کبھی کبھی پولس پر شک ہوتا ہے‘ نمبر چار بولا
’کیا مطلب ! ‘ نمبر نو چونک اٹھا
’تم نے دیکھا نہیں کہ جب ہم نے ایلن کے غائب ہونے کا ذکر چھیڑا تو پولس نے فورا بات پلٹ دیمیرا خیال ہے کہ ایلن کو پولس ہی نے مروادیا ہے‘ نمبر چار بولا
’مگر کیوں؟‘ نمبر نو نے پوچھا
’تاکہ منصوبہ راز میں رہےاب دیکھو پولس کے سوا کوئی بھی اس منصوبے سے واقف نہیں یہاں تک کہ گبرائیل کا صدر بھی کچھ نہیں جانتااب اگر کل کو پولس نہ رہا تو اس منصوبے کا کیا بنے گا‘ نمبر چار بولا
’ایسی باتیں نہ کرواگر پولس کو بھنک پڑ گئی تو ہماری بھی خیر نہیں‘ نمبر نو خوفزدہ انداز میں بولا
’اب یہاں پولس کہاں؟ تم تو یونہی ڈرتے ہو پولس کوئی ہوا تو نہیں‘ نمبر چار بولا
’اسے ہوا ہی سمجھو ساری دنیا پر اس کی حکومت ہے اور کتنی بے فکری سے اپنے آفس میں بیٹھا ہوتا ہےاسے کسی کا ڈر نہیں‘ نمبر نو نے کہا
’کیا تمہیں یقین ہے کہ دفتر میں پولس ہی ہوتا ہے‘ نمبر چار عجیب سے لہجے میں بولا
’کیا مطلب! پولس نہیں تو پھر وہ کون ہے؟‘ نمبر نو حیرانگی سے بولا
’میرا خیال ہے کہ پولس کو آج تک کسی نہ نہیں دیکھا ہر میٹنگ میں پولس کی ڈمی سامنے ہوتی ہے ‘نمبر چار بولا
’یہ کیسے ہوسکتا ہے! ڈمی اتنے اہم منصوبوں پر کیسے بات کرسکتی ہے‘ نمبر نو نے کہا
’یہ سائنس کا دور ہے ڈمی کے لباس میں ریسیور ٬مائیک اور اسپیکر چھپے ہوتے ہیںاصل پولس کہیں اور بیٹھا بول رہا ہوتا ہے اور ڈمی ہونٹ ہلاتی ہے تم نے دیکھا نہیں کہ پولںہمیشہ نیم تاریکی میں بیٹھتا ہے تاکہ نہ اس کے نقوش اچھی طرح دیکھے جا سکیں اور نہ ہی یہ نوٹ کیا جا سکے کہ وہ صرف ہونٹ ہلا رہا ہے‘ نمبر چار بولا
’یہ تو تم بڑی عجیب باتیں کر رہے ہو مگر خیر میں پھر یہ کہوں گا کہ پولس کے چکر میں نہ پڑو بس اپنا کام کیے جاﺅ ورنہ کسی مصیبت میں پھنس جاﺅ گے‘ نمبر نو نے کہا
’ہاں کہتے تو تم بھی ٹھیک ہو دراصل ایلن کا بیٹا میرا دوست ہے وہ اکثر اپنے باپ کا ذکر چھیڑ دیتا ہے اور پولس پر شک اسی کو ہے وہ پولس کے بہت خلاف ہے‘ نمبر چار بولا
’یہ تم نے نیا انکشاف کیا ایلن کا بیٹا تمہارا دوست کیسے بنا؟‘ نمبر نو نے پوچھا
’ایک پارٹی میں ملاقات ہوئی تھیپھر کافی عرصے بعد پتہ چلا کہ وہ ایلن کا بیٹا ڈیوڈ ہے ایک سرکاری ادارے میں کمپیوٹر پروگرامر ہے‘ نمبر چار نے بتایا
’ہوں کبھی ملوانا مجھ سے بھی‘ نمبر نونے کہا
’ضرور ضرور‘ نمبر چار بولا
******************* ******************** ******************** ** ******************** **
پاک کی انٹیلی جنس کی ایک ٹیم اس وقت ایک اہم اجلاس میں مصروف تھی اجلاس کی صدارت انٹیلی جنس کے ڈائرکٹر اختر شاہ کر رہے تھے
’اس وقت ہمارے ملک اور دنیا کی صورت حال ہمارے سامنے ہے ہر جگہ مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہےہم نے افغان پور سے لاس جیسی سپر پاور کو نکالا مگر ہمیں کیا ملا؟ اب وہاں خانہ جنگی ہورہی ہے اور اشریکا نے بھی مدد سے ہاتھ کھینچ لیا ہے کل تک وہ ہمارے ایٹمی طاقت نہ ہونے کا سرٹیفیکیٹ دیتا رہا اور اب وہ ہمارا ایٹمی پروگرام ختم کرانے کے درپے ہےدوسرے ہمارے ملک میں کوئی مستحکم حکومت نہیں بنتی جو اشریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکے ہر حکومت کو اپنی فکر پڑی رہتی ہے ملک کی نہیں اس لیے میں نے سوچا ہے کہ اب ہم اپنے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے کیوں کہ حکومت سے مدد ملنے کی امید نہیں‘ اختر شاہ کہ رہے تھے
’آپ کا خیال درست ہے سر‘ ایک نوجوان بولا
’تو پھر سنیے میں آپ لوگوں کی ڈیوٹیاں لگارہا ہوں ہمیں اپنے ملک کے لیے قربانی دینا ہوگی دوسرے ملکوں میں جاکر جاسوسی کرنا ہوگی جس طرح اشریکا اور گبرائیل نے ہمارے ملک میں ہر جگہ اپنے آدمی گھسائے ہوئے ہیں اسی طرح ہمیں بھی ان کے اندر گھس کر کام کرنا ہوگااس میں وقت لگے گا لیکن انشااﷲ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی‘اختر شاہ بولے
’ہم سب آپ کے ساتھ ہیں سر‘ ایک اور جوان بولا
’تو پھر حسن علی آپ کی ڈیوٹی افغان پور میں ہےوہاں جا کر حالات کا جائزہ لیں اور کوشش کریں کہ وہاں ایک مستحکم حکومت بن سکےجو پاک کا ساتھ دے کامران خان آپ کو سب سے خطرناک مہم پر جانا ہے آپ کو گبرائیل جانا ہوگا وہاں جاسوسی کرنا ہوگی پتہ چلانا ہوگا کہ گبرائیل ہمارے ملک کے خلاف کیا منصوبے بنا رہا ہے‘ اختر شاہ نے کہا
’میں تیار ہوں سربس مجھے کسی طرح گبرائیل میں داخل کروادیں پھر آگے میں دیکھ لوں گا‘ کامران خان بولا
’اس کا بندوبست ہوچکا ہے آپ ایک ایسے ملک کے شہری کے طور پر جائیں گے جو گبرائیل کا دوست ہے آپ کو خود کو یہودی ظاہر کرنا ہوگاپھر وہاں تعلقات بڑھائیں اور ان کی جڑوں تک جا پہنچیں‘ اختر شاہ نے کہا
’رائٹ سر مجھے یہ چیلنج قبول ہے‘ کامران خان کی نگاہوں میں عزم تھا
******************* ******************** ******************** ** ******************** **
راک کے دارالحکومت میں ہونے والی اس میٹنگ میں اس وقت سبھی سوچ میں گم تھے
’سر آپ سوچ لیں ریاست پر قبضہ کرنا تو اتنا مشکل نہیں مگر ریاست کے اشریکا سے بھی تعلقات ہیںپھر دوسرے ممالک بھی ہمارے خلاف ہوجائیں گے‘وزیر دفاع نے کہا
’اشریکا کی آپ فکر نہ کریں مجھے میرے جاسوسوں نے اطلاع دی ہے کہ اگر ہم پڑوسی ریاست پر قبضہ کرلیں تو اشریکااس معاملے میں دخل نہیں دے گابلکہ وہ درپردہ ہمارا ساتھ دے گااو رباقی دنیا کی مجھے پروا نہیں‘ راک کا حاکم بولا
’تو پھر ٹھیک ہےہم ریاست پر حملہ کردیتے ہیںاس طرح اس ریاست کی تیل کی دولت بھی ہمارے قبضے میں آجائے گی‘ ایک فوجی مشیر بولا
’ ہاں میرا خیال ہے کہ ہمیں اگلے ہی ہفتے ریاست پر حملہ کردینا چاہیے اور اسے راک میں شامل کرلینا چاہیے‘ حاکم نے کہا
******************* ******************** ******************** ** ******************** **
پولس کے آفس میں اس وقت نمبر نو اور نمبر چار موجود تھے
’تم لوگوں نے راک میں خوب کام کیا ہے اور اب راک نے ریاست پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا ہےتم دونوں واقعی میرے ذہین منصوبہ ساز ہو‘ پولس بولا
’تھینک یو سر‘ نمبر نو نے کہا
’اور تمہاری ذہانت کا ایک ثبوت یہ ہے کہ تم نے وہ بات جان لی جو کوئی نہیں جانتا یعنی کہ میں اصل پولس نہیں بلکہ پولس کی ڈمی ہوں‘ پولس مسکرایا اور دونوں کے ہوش اڑ گئے انہیں کار میں کی جانے والی گفتگو یاد آگئی
__________________
[Only registered and activated users can see links. ]
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
  #2  
Old 05-11-2007, 10:41 AM
Haya n's Avatar
Cloz_Book
 
Join Date: Dec 2004
Location: Spain
Posts: 52,534
My Mood:
Thanks: 618
Thanked 622 Times in 547 Posts
Rep Power: 6791
Haya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond repute
Smile Re: آخری منصوبہ4

Pichli Qist Ka Reply Nahi Likh Saki Thi But Qist Read Ki Thi...Yeh Qist Parh Kar Ab Mazeed Ka Intizaar Hay...Masha Allah Bouhat Umdagi Say Aap Novel Ko Lay Kar Aagay Chal Rahay Hai'n...Novel Likhna Koi Aasaan Kaam Nahi But Aap Abhi Tak Poori Tarha Is Tehreer Say Insaaf Kartay Nazar Aa Rahay Hai'n...Is Pur'Tajassus Novel Ki Agli Qist Ka Wait Hay...Bouhat Khoob Likh Rahay Hai'n...
__________________



Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
  #3  
Old 05-11-2007, 11:58 AM
AdilMinhaj's Avatar
Member
 
Join Date: Jul 2006
Location: Islamabad
Posts: 110
Thanks: 0
Thanked 0 Times in 0 Posts
Rep Power: 77
AdilMinhaj is on a distinguished road
Default Re: آخری منصوبہ4

Quote:
Originally Posted by Haya n View Post
Pichli Qist Ka Reply Nahi Likh Saki Thi But Qist Read Ki Thi...Yeh Qist Parh Kar Ab Mazeed Ka Intizaar Hay...Masha Allah Bouhat Umdagi Say Aap Novel Ko Lay Kar Aagay Chal Rahay Hai'n...Novel Likhna Koi Aasaan Kaam Nahi But Aap Abhi Tak Poori Tarha Is Tehreer Say Insaaf Kartay Nazar Aa Rahay Hai'n...Is Pur'Tajassus Novel Ki Agli Qist Ka Wait Hay...Bouhat Khoob Likh Rahay Hai'n...
Thank U.
Next Episode on Monday.
__________________
[Only registered and activated users can see links. ]
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
  #4  
Old 05-12-2007, 05:06 AM
Haya n's Avatar
Cloz_Book
 
Join Date: Dec 2004
Location: Spain
Posts: 52,534
My Mood:
Thanks: 618
Thanked 622 Times in 547 Posts
Rep Power: 6791
Haya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond reputeHaya n has a reputation beyond repute
Smile Re: آخری منصوبہ4

Quote:
Originally Posted by AdilMinhaj View Post
Thank U.
Next Episode on Monday.
I Will Wait It...Thanks...
__________________



Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
  #5  
Old 05-13-2007, 01:04 PM
Pehli``Barish's Avatar
~GONE with the wind~
 
Join Date: Sep 2006
Location: ~Lost~
Posts: 11,010
Thanks: 0
Thanked 9 Times in 9 Posts
Rep Power: 2664
Pehli``Barish has a reputation beyond reputePehli``Barish has a reputation beyond reputePehli``Barish has a reputation beyond reputePehli``Barish has a reputation beyond reputePehli``Barish has a reputation beyond reputePehli``Barish has a reputation beyond reputePehli``Barish has a reputation beyond reputePehli``Barish has a reputation beyond reputePehli``Barish has a reputation beyond reputePehli``Barish has a reputation beyond reputePehli``Barish has a reputation beyond repute
Default Re: آخری منصوبہ4

shroo say laykar ab tak novel per aapki girft bahat mazbot rahi hai , kahani ko bahat
khubsurti say aagy barh rahi hai. haqeeqat say qareeb hokar bahat acha likh rahy hain. ab dekhty hain k aap is kahani ka kia anjaam karty hain , agli qist ka intezar rahyga
__________________
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
Reply

Bookmarks