HallaGulla: Urdu Poetry/Shayari & Literature Community & Forum.
Urdu Poetry/Shayari Forum


Download Urdu Books
Watch Movies
Urdu Poetry/Shayari Forum
Go Back   Urdu Poetry/Shayari Forum > Urdu Adab > Urdu Writer's Club

Notices

Urdu Writer's Club A place for new & famous Urdu Writers. If you write Urdu Columns, Urdu Article, Urdu Short Stories, Urdu Afsanay, Urdu Darama, Tanz o Mazah, Khakay, Inshaiye, Urdu Makalmay/Mukalmay, or just Khudkalami, share it here or read of others.


Reply
 
LinkBack (1) Thread Tools
  #1  
Old 03-21-2008, 02:06 AM
faheemkhan's Avatar
Member
 
Join Date: Nov 2007
Posts: 11
Thanks: 0
Thanked 1 Time in 1 Post
Rep Power: 18
faheemkhan is on a distinguished road
Default Discussion - کون ہے تارکِ آئینِ رسولِ مختار

بسم اﷲالرحمن الرحیم
ہمارادل خوشی چاہتا ہے، ہمارا ذہن روشنی چاہتا ہے اورہماری روح اطمینان کی دولت چاہتی ہے۔
اگر ہم دل کوسچی خوشی سے آشنا کرنا چاہیں جو ہرغم سے بے نیاز کردے، ذہن کو اس روشنی سے منور کرنا چاہیں جو ہر اندھیرے پر غالب آجائے،اور روح کواحساسِ اطمینان سے اِس طرح لبریز کرنا چاہیں کہ ناآسودگی کے کسی کرب کےلئے جگہ نہ رہے تو اُس
"دانائے سُبل ،ختم الرُسل،مولائے کُل"
کے ذکرِجمیل سے بہتر اور کوئی طریقہ نہیں،
جس نے
"غُبار راہ کو بخشا فروغِ وادیءسِینا"۔
ہمارے لئے اُس پاک ہستی کی تعریف سے زیادہ موثر نجات کااور کوئی وسیلہ نہیں ، جو نگاہ عشق ومستی میں اول بھی ہے آخر بھی۔ اس فخر ِموجودات کی تعریف کرنے اور انسانیت پر ان کے احسانات کا ذکر کرنے سے بڑھ کراورکوئی سعادت نہیں ہے، جو قران بھی ہے، فرقان بھی ہے، یٰسین بھی ہے،طحٰہ بھی ہے۔
حضرت آدم ؑ سے اب تک اربوں کھربوں انسان پیدا ہوئے اور پیدا ہوتے رہیں گے۔ مگر سرورِ کونین رحمتہ العالمین حضرت محمد ﷺ وہ واحد ہستی ہیں جن کی بعثت کو خود خالق کائنات نے"مومنوں پر بڑا احسان "قراردیا ہے۔۔۔۔۔۔لقد من اﷲعلی المومنین۔ یہ باری تعالیٰ کا احسان ہے کہ آمد مصطفیﷺ سے انسانیت کو مساوات اورامن کالافانی منشورعطا ہوا، حق وصداقت کوزبان ملی، کِذب وافترا کے بت منہ کے بل گر گئے۔
بعثت محمدیﷺ کو، مومنوں پر بڑا احسان کیوں قراردیاگیا اس لئے کہ آپ ﷺ انسان کی شخصیت کے ہر پہلو کی جامع اورمکمل اصلاح، تطہیر ،تہذیب اور ترقی کے لئے مبعوث فرمائے گئے تھے۔ آپﷺ نے انسان کو عمل کاالہامی ضابطہ بخشا، اُس کے قلب کاتزکیہ کرکے اسے پاک صاف کیا، اس کے علم میںاضافہ فرمایا اور اسے دانائی عطا فرمائی۔ اﷲ تعالی نے آپ کے اِس مشن کو ان لفظوں میںبیان فرمایا ہے کہ،،،۔۔ جو ان کوخد اکی آئتیں پڑھ پڑھ کرسناتے اور ان کو پاک کرتے اورکتاب اوردانائی سکھاتے ہیں۔۔،،،
آپ نے انسانوں کے قلوب کاتزکیہ کیا تو یوں کہ ہر خوف ، بجز خوف ِخدا ، مٹ گیا۔ ہر محبت، اﷲکی محبت کے تابع ہوگئی، ہر کدورت اورہرکھوٹ، دورہوگیا، منفی جذبوں اورگمراہ خواہشوں کو، لگام پڑ گئی اور صحت مند جذبوں اورمثبت قدروں نے ، دلوں میں گھر کرلیا۔ آپ نے ذہنوں کو دانائی عطا فرمائی تو یوں کہ نکتہ وروں سے کھل نہ سکنے اور فلسفیوں سے حل نہ ہونے والے راز گلہ بانوں پر منکشف ہونے لگے۔آپ نے علم سکھایا تو یوں کہ صحرانشیں، خانہ بدوش، دنیا کو زندگی کے قرینے اور جہاں بانی کے انداز سکھانے اٹھ کھڑے ہوئے، وہ جو کبھی مرکزیت کے نام تک سے ناآشنا تھے خود انسانی تہذیب وتمدن کامرکز قرار پائے، جوکبھی اپنی جہالت پر فخر کیا کرتے تھے، علم ودانش کے مینار بن گئے، یہ انسانی تاریخ کاسب سے عظیم انقلاب تھا۔ ایک ایسا روحانی ،ذہنی ،قلبی، تمدنی، سیاسی، اقتصادی اورسماجی انقلاب، جس نے اعلیٰ وادنیٰ کے معیار، عزت وذلت کے معانی اورکامیابی وناکامی کے مفاہیم بدل ڈالے۔ جس نے انسانی آزادی اور حریت فکر کو اعلیٰ ترین بلندیوں سے ہم کنار کیا، اور انسانی حقوق کو ناقابلِ پامال حرمت اورتقدس بخشا۔ جس نے غلامی ، جبراستبداداور استحصال کی ہر شکل اورہر اندازکو جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور انسانی مساوات ،اقتصادی انصاف، سماجی عدل، اوراخلاقی پاکیزگی، کے ذریعے ایسی معاشرتی ہم آہنگی پیدا کی کہ کشیدگی چپقلش اور بے چینی کے تما م تر اسباب کاقلع قمع ہوگیا۔
یہ انقلاب چودہ سوسال قبل برپا ہوا تھا۔ مگر یہ انقلاب کسی وقتی نظریے کی شعبدہ بازی یا کسی عارضی نظام کی کرشمہ سازی نہیں تھا کہ اس کے خدوخال گذرتے وقت کی گرد میں چھپ جاتے۔ یہ انقلاب اس فلسفہءحیات کی عطا تھا جو زمان ومکان کی حد بندیوں سے ماوراء، رہتی دنیا تک ہر دور اورہرجگہ قابل اطلاق اور قابل عمل رہے گا۔
دین ِ اسلام آخری اورمکمل دین ہے، جسے خود حق تعالی نے انسان کے لئے پسند فرمایا کہ کاروبارِ جہاں ، خالقِ جہاں کی رہنمائی کی روشنی ہی میں خوش اسلوبی کے ساتھ چلایاجاسکتا ہے۔ مخلوق کی مرضی سے نہیں ،جو کتنی ہی ترقی کرلے بہر حال کم علم ،کم فہم اورکوتا ہ اندیش ہی رہے گی۔
ہم آج بھی اسی رسولﷺ کے نام لیوا ہیں جس نے ہمیں کتاب سکھائی، مگر ہم نے اس سرچشمہ ہدایت کو بڑے احترام کے ساتھ چوم کر طاق پر رکھ دیا۔ ہم آج بھی اسی نبیﷺ کے امتی ہونے پر فخر کرتے ہیں جو ہمارے نفس کا تزکیہ کرنے کےلئے بھیجاگیا تھا لیکن ہم نے اپنے نفس پر جھوٹ ریاکاری، حرص اور بغض وعناد کے غلیظ لبادے چڑھا لئے ہیں اور دل میں خودغرضی، دنیاداری اورمادہ پرستی کے بت چھپائے پھرتے ہیں۔ کلمہ ہم اب بھی اسی پیغمبر ﷺکا پڑھتے ہیں جس نے ہمیں علم اوردانائی سکھائی مگر علم ، جوکبھی مومن کومیراث تھا ، آج ہم علم غیروں سے مستعارلینے پر مجبورہیں اور اس پر بھی دسترس حاصل نہےں کرپاتے۔ ہمارے دانائی کاحال یہ ہے کہ ہم اپنی ناک سے آگے دیکھ نہیں پاتے، صحیح غلط ،اچھے برے کی تمیز بھی کھو بیٹھے ہیں۔ کتابﷲ آج بھی ہمارے درمیان موجود ہے اورتاابد رہے گی۔ اس کی نگہبانی کاذمہ اﷲ صمد نے خود لے رکھا ہے۔ ہم میں علماء دین اور دانشوروں کی کمی نہیں، مختلف شعبوں کے ماہرین بھی ماشااﷲ خاصی تعداد میں ہیں۔ اسلامی نظام کے نفاذ کے وسائل بھی موجود ہیں اورعوامی حمایت کانہایت سازگار ماحول بھی میسر ہے۔ یہ سب کچھ ہونے کے باوجود اورتمام تر نیک خواہشات اوربلند بانگ دعووں کے باوجود یہ کیسی بدبختی ہے کہ مسلم ممالک میں سے ایک بھی اب تک اپنے آپ کو دنیا کے سامنے صحیح معنوں میں اسلامی ریاست کے نمونے کے طور پر پیش نہیں کرسکا۔ یہ درست ہے کہ ان میں سے بعض نے اسلامی آئین اپنا لئے ہیں، بعض نے اسلامی تعلیمات کے مطابق چند ادارے قائم کرلئے ہیں اور بعض میں کچھ شعارِ اسلامی کوبھی نافذ کیا گیا ہے ۔خصوصاً پاکستان میں آئینی حوالے سے اس ضمن می ںخاصا کام ہوا تھا۔جس کی ابتدا قرارداد مقاصد کو آئین کاحصہ بنانے سے ہوئی تھی ۔ مگر اس کے باوجود اسلامی دنیا میں کہیں بھی وہ مستقبل پرنظررکھنے والا، ترقی پسند ،روشن خیال عادلانہ ،منصفانہ ،فلاحی معاشرہ نظر نہیں آتا ،جس کے لئے ہماراتزکیہ کیا گیا تھا، کہ ہمیں علم عطا ہوا تھا اور دانائی سکھائی گئی تھی۔ عالم اسلام کے99% 99-عوام پر کمزوری ،مظلومیت ،ناانصافی اورغربت کے اندھیرے چھائے ہوئے ہیں۔ عالم اسلام میں جرات مند قیادت دیکھنے کونہیں ملتی ۔ ہرملک میں مسلمان ایک نجات دہندہ کے منتظر ہیں ،اور ابھی تک منتظر ہی ہیں۔
ہمیں تلقین کی گئی تھی کہ اس وقت تک کھانے سے ہاتھ روکے رکھو جب تک کہ یہ یقین نہ کرلو کہ تمہارا ہمسایہ بھوکا نہیں، پھر اسلامی دنیا کے امیر ترین ملکوں کے عین پڑوس میں قحط اوربھوک سے مرنے والے ہزاروں انسانوں کی لاشیں کیوں کر ڈھوئی جارہی ہیں؟ پرتکلف دسترخوان سجانے والے کس دل سے صومالیہ کے سانس لیتے ہڈیوں کے ڈھانچوں کی تصاویر دیکھتے ہیں؟ ہمیں خطبہ حجتہ الوداع کی شکل میں انسانی حقوق کا پہلا جامع منشورعطا ہوا۔ ہمیں ایک دوسرے کی جان مال اورآبرو کاامین اور حقوق کاپاسبان بنایاگیا لیکن ہم نے محبت، اخوت ، رواداری اورمساوات کاوہ سبق بھلا دیا
ان تمام انتہائی کربناک سوالوں کاجواب وہی ہے جو اقبال نے جواب شکوہ میں دیا تھا۔
کون ہے تارکِ آئینِ رسولِ مختار
مصلحت وقت کی ہے کس کے عمل کامعیار
کس کی آنکھوں میں، سمایا ہے شعارِ اغیار
ہو گئی کس کی نگہ، سلف سے بے زار
قلب میں سوز نہیں، روح میں احساس نہیں
کچھ بھی پیغام ِمحمدّ کا، تمہیں پاس نہیں
اگر ہم پیغام ِمحمدّ کاپاس نہیں کریں اگر ہم قرانِ حکیم کو طاق سے اتار کراپنی انفرادی اوراجتماعی زندگیوں میں عملاً جاری وساری نہیں کریں گے، اگر ہم عشق ِنبی کااظہارصرف سیرت کے جلسوں اور میلاد کی تقریروں میں کرتے رہیں گے مگر اسے اپنے قول وعمل کی کسوٹی بنانے سے گریزاں رہیں گےتو ہمارے لئے اس عذاب سے مفر ممکن نہیں ہوگا جس کی تنبیہہ خود خدائے علیم وخبیر نے کی ہے#1548;،،،،۔۔اور اس سے پہلے کہ تم پر ناگہاں عذاب آجائے اورتم کوخبر بھی نہ ہو،
اس نہایت اچھی کتاب کی جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوئی ہے،
پیروی کرو۔۔،،،،،
دعا ہے کہ غفور الرحیم، ہمیں نیک ہدایت دے، ہماری رہنمائی فرمائے۔ مسلمانوں کا کام پوری دنیا کی حفاظت ،پوری دنیا میں انصاف ،محبت اوربھائی چارہ قائم کرنا ہے۔ ہم نے جو وقت بے توجہی سے گمراہی میں ضائع کیا اس کے لئے ہمارا خدا ہمیں معاف کرے اورہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم من حیث القوم، صدقِ دل اور خلوصِ نیت سے اس صراط مستقیم پر استقامت کے ساتھ قائم رہیں جو اشرف الانبیاء،خاتم النبین نے ہمیں دکھائی ہے۔ تاکہ ہم ان بندوں میں شامل ہوسکیں جن سے اﷲ راضی ہوا اور جن پر اُس نے اپنی نوازشات نازل فرمائں،آمین ۔
Attached Images
File Type: gif 0_eps043.gif (59.6 KB, 4 views)
File Type: gif 10121_detail.gif (62.5 KB, 2 views)
File Type: gif hafiz_10.gif (74.6 KB, 2 views)
File Type: gif jamal.gif (198.1 KB, 0 views)
File Type: gif life of mohammad.gif (98.9 KB, 1 views)
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
Sponsored Links
  #2  
Old 03-27-2008, 08:39 PM
Raygistaan's Avatar
Star Members
 
Join Date: Jan 2008
Age: 31
Posts: 2,710
My Mood:
Thanks: 923
Thanked 240 Times in 183 Posts
Rep Power: 216
Raygistaan has much to be proud ofRaygistaan has much to be proud ofRaygistaan has much to be proud ofRaygistaan has much to be proud ofRaygistaan has much to be proud ofRaygistaan has much to be proud ofRaygistaan has much to be proud ofRaygistaan has much to be proud ofRaygistaan has much to be proud ofRaygistaan has much to be proud of
Send a message via MSN to Raygistaan Send a message via Yahoo to Raygistaan
Default Re: کون ہے تارکِ آئینِ رسولِ مختار

bohat khoob likha aap nay janab........
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
  #3  
Old 03-28-2008, 01:30 AM
faheemkhan's Avatar
Member
 
Join Date: Nov 2007
Posts: 11
Thanks: 0
Thanked 1 Time in 1 Post
Rep Power: 18
faheemkhan is on a distinguished road
Default Re: کون ہے تارکِ آئینِ رسولِ مختار

بہت شکریہ

-----------------------------------------------------

جدھر دیکھتا ہوں تبہ کاریاں ہیں
دغابازیاںہیں، ستم گاریاںہیں
وفاچُھپ گئ جاکے کتِم عدم میں
جِدھرآنکھ اُٹھاؤجفا کاریاں،دل آزایاں ہیں
جہاں سےنکالامِلامخلصی کو
غرض ہی غرض کی طلبگاریاں ہیں
گرفتارہراک ہے، درہّم دِرہمّ
ملےگرنہ درہم توبےزاریاں ہیں
کہیں تہمتیں ہیں،کہیں غیبتیں ہیں
کہیں جُھوٹ ہےاوردِلآزاریاں ہیں
زر و زور اور عِلم سے عّزتیں ہیں
اگریہ نہیں ہیں توپھرخوایاں ہیں
نہ صنعت نہ حرفت نہ محنت نہ جدت
تو افلاس ہے اورناداراں ہیں
زروسیم سے شاد یاں ہورہی ہیں
قرابت شرافت سے بیزاریاں ہیں
سلکشن ہے نوشاہ کا سینما میں
ہوئ دُور شادی کی دشواریاں ہیں
نا شوفر سے پردہ، نا بٹلرسے پردہ
تو آیاکی بھی نازبرداریاں ہیں
کٹی چوٹیاں سب کی فیشن کے ہاتھوں
بس اب ناک کٹنے کی تیاریاں ہیں
زبان سے توسب تھینکیو بولتے
دلوں میں مگر سب کے مکاریاں ہیں
مسلمان خواب گراں پڑے ہیں
جو مسلم نہیں ان میں بیداریاں ہیں
خدا کوتمہاری غرض کیا پڑی ہے
جوتم کوخُداہی سے بیزایاں ہیں
ڈبویارسوم و تکلّف نے ہم کو
کہ جن کانتیجہ قرضداریاں ہیں
کیا خانہ بربادان شادیوں نے
یہ کیاذلتیں ہیں یہ کیاخواریاں ہیں
سُوّم اورچہلم کی اورعرس کی بھی
عبث قرض سودی سے تیاریا ں ہیں
یہ چلّہ، یہ چھٹی، یہ بسم اللّہ خوانی
سب اسراف ہے جبکہ ناداریاہیں
نہ دولت ہماری نہ دولت تمہاری
اسی طرح اقوام کی باریاں ہیں
یہ آئینئہ دَورِحاضرہے حسرت
کہ جسمیں سراپازیاں ہیں
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
Reply
Tags: , ,



LinkBacks (?)
LinkBack to this Thread: http://www.hallagulla.com/urdu/urdu-writers-club-86/1705-1608-1606-1729-1746-1578-1575-1585-1705-1616-1570-1574-1740-1606-1616-1585-1587-1608-1604-1616-1605-1582-1578-1575-1585-a-188926.html
Posted By For Type Date
Urdu Poetry Community & Forum This thread Refback 03-24-2008 12:32 AM

Thread Tools

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is On
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
tahir ul qadri tayyib qadri Discussion Corner 13 03-27-2008 08:21 PM
Film: Khuda kay Liye (In The Name Of God) handsome Discussion Corner 77 08-08-2007 08:24 AM


All times are GMT +1. The time now is 06:49 AM.


x

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 133 134 135 136 137 138 139 140 141 142 143 144 145 146 147 148 149 150 151 152 153 154 155 156 157 158 159 160 161 162 163 164 165 166 167 168 169 170 171 172 173 174 175 176 177 178 179 180 181 182