HallaGulla: Urdu Poetry/Shayari & Literature Community & Forum.
Urdu Poetry/Shayari Forum


Download Urdu Books
Watch Movies
Urdu Poetry/Shayari Forum
Go Back   Urdu Poetry/Shayari Forum > Urdu Adab > Urdu Writer's Club

Notices

Urdu Writer's Club A place for new & famous Urdu Writers. If you write Urdu Columns, Urdu Article, Urdu Short Stories, Urdu Afsanay, Urdu Darama, Tanz o Mazah, Khakay, Inshaiye, Urdu Makalmay/Mukalmay, or just Khudkalami, share it here or read of others.


Reply
 
LinkBack Thread Tools
  #1  
Old 03-17-2008, 01:13 AM
faheemkhan's Avatar
Member
 
Join Date: Nov 2007
Posts: 11
Thanks: 0
Thanked 1 Time in 1 Post
Rep Power: 18
faheemkhan is on a distinguished road
Post Diary - ججوں کی بحالی

ایک فوجی صدر کے ہاتھوں برطرف ہونے والے ججوں کی بحالی کا معاملہ پاکستانی سیاست کی بساط پر دلچسپ صورت اختیار کرگیا ہے۔ آنے والی مخلوط حکومت نے تو بھوربن میں اعلان مری کے ذریعے اپنی چال ظاہر کر دی ہے، لیکن ایوان صدر اس کے توڑ کے لیے کیا ارادے رکھتا ہے یہ ابھی پوری طرح واضح نہیں۔
اس معاملے پر اب تک تین مختلف آراء زیر بحث ہیں۔

خود جسٹس افتخار محمد چوہدری اور وکلاء تحریک کے رہنما کہتے ہیں کہ آئندہ مخلوط حکومت کو صرف اتنا کرنا ہے کہ معزول ججوں کی بحالی کے لیے ایک انتظامی حکم نامہ جاری کردے۔

جبکہ مخلوط حکومت بنانے والی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت سازی کے بعد تیس دن کے اندر اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کر کے برطرف ججوں کو بحال کر دیں گے۔

تاہم ایوان صدر اور اس کے ہمنواؤں کا اصرار یہ ہے کہ نہ انتظامی حکم نامہ اور نہ قرارداد۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ان کے ساتھی ججوں کا عدالتوں میں واپس آنا آئینی طور پر ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ پچھلے سال تین نومبر اور اس کے بعد پرویز مشرف نے جو بھی اقدامات اٹھائے وہ آئین کا حصہ بن چکے ہیں۔

حقیقیت ہے کیا؟ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی کہتے ہیں کہ ’یہ ایک ایسی بےہودہ دلیل ہے جس کا کوئی سر پیر ہی نہیں ہے، اور یہ تو ایسا ہے کہ آپ کہیں کہ میرے پاس بندوق ہے اس لیے میں نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ ورنہ قانونی طور پر تو یہ آئین کا حصہ نہیں بن سکتا جب تک کہ پارلیمینٹ دو تہائی اکثریت سے اس کی منظوری نہ دے۔‘

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسی مثالیں موجود ہیں کہ فوجی حکمرانوں نے آئین میں جو بھی تبدیلیاں کیں وہ اس وقت تک آئین کا حصہ نہیں بن سکیں جب تک پارلیمینٹ نے اسکی منظوری نہیں دی۔

بےہودہ دلیل
’یہ ایک ایسی بےہودہ دلیل ہے جس کا کوئی سر پیر ہی نہیں ہے، اور یہ تو ایسا ہے کہ آپ کہیں کہ میرے پاس بندوق ہے اس لیے میں نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ ورنہ قانونی طور پر تو یہ آئین کا حصہ نہیں بن سکتا جب تک کہ پارلیمینٹ دو تہائی اکثریت سے اس کی منظوری نہ دے۔‘

سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی

’جب آر سی او کے تحت جنرل ضیاء الحق نے آئین کے اندر 55 ترامیم کیں تو پھر انہوں نے اس کو 85ء میں منتخب ہونے والی اسمبلی میں پیش کیا جن میں سے دس بارہ ترامیم کو اسمبلی نے خارج کر کے باقی کو آٹھویں ترمیم کی صورت میں منظور کر کے آئین کا حصہ بنا دیا تھا۔‘

انہوں نے کہا، ’اسی طرح مشرف نے بھی ایل ایف او کے ذریعے آئین میں بائیس یا چوبیس کے قریب ترامیم کی تھیں لیکن ان کا تحفظ حاصل کرنے کے لیے انہوں نے سترہویں ترمیم کے ذریعے اسے اسمبلی سے منظور کرایا اور اس طرح وہ ترامیم آرٹیکل 270 اے اے کی صورت میں آئین کا حصہ بنیں۔‘

سعید الزمان صدیقی کا کہنا ہے کہ جب تک پارلیمینٹ تین نومبر اور اس کے بعد کیے گئے اقدامات کی دو تہائی اکثریت سے منظوری نہیں دیتی، دو نومبر 2007ء کی عدلیہ کی آئینی حیثیت برقرار رہے گی اور اس بنا پر اگر وزیر اعظم چاہے تو انتظامی حکم نامہ جاری کر کے بھی برطرف ججوں کو بحال کرسکتا ہے یا پھر قرار داد کے ذریعے بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔

’قومی اسمبلی کا کوئی بھی رکن ایک قراردار پیش کر کے سپیکر سے اس بات پر رولنگ حاصل کر سکتا ہے کہ اس ملک میں کونسا آئین نافذ ہے اور اگر اس کا جواب سپیکر اس طرح دیں کہ اس وقت جو آئین ملک میں نافذ ہے وہ وہی ہے جو دو نومبر 2007ء کو نافذ تھا تو اس کے تحت سب چیزیں دو نومبر کی پوزیشن پر بحال ہوجائیں گی۔‘

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی طاقت سے محروم موجودہ صدر پرویز مشرف اس وقت سیاسی اور اخلاقی طور پر کمزور ترین سطح پر ہیں
سپریم کورٹ کے ایک اور سابق جج جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود اس کا ایک اور حل بھی پیش کرتے ہیں جس سے سانپ بھی مرجائے گا اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ، ’صحیح طریقہ یہ ہے کہ جب پارلیمینٹ کا اجلاس ہو تو سب سے پہلے اٹھارویں ترمیم کے نام پر ایک بل پیش کیا جائے کہ جناب یہ تین نومبر سے لے کر جو اقدامات ہوئے ہیں آپ اس کی توثیق کرتے ہیں یا نہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس کی توثیق نہیں ہوگی، کیونکہ اکثریت دوسری سوچ رکھنے والوں کی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جب یہ بل مسترد ہو جائے گا تو اس کی بنیاد پر ایک آرڈر جاری ہو سکتا ہے اور چونکہ اس حکم نامے کو پارلیمینٹ کی حمایت حاصل ہوگی تو یہ تمام جج صاحبان بحال ہوجائیں گے۔‘

لیکن سعید الزماں صدیقی کہتے ہیں کہ ایسے کسی بھی اقدام کو روکنے کے لیے جسٹس افتخار محمد چوہدری کو دو بار برطرف کرنے والے پرویز مشرف بھی آئین کا سہارا لے سکتے ہیں۔

’جو خراب صورتحال نکل سکتی ہے وہ یہ ہے کہ صدر کے پاس آرٹیکل 58 ٹو بی کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ حکومت بننے کے بعد حکومت اور اسمبلی کو تحلیل کر دیں لیکن اس اقدام کی توثیق کے لیے بھی صدر آئینی طور پر سپریم کورٹ کو ایک ریفرنس بھیجنے کا پابند ہے کہ آیا میرا یہ اقدام آئینی طور پر درست ہے یا نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آئین کے تحت سپریم کورٹ تیس دن کے اندر اس بات کا فیصلہ کرنے کی پابند ہے کہ صدر کا یہ اقدام درست ہے یا نہیں اور فرض کر لیں کہ اگر سپریم کورٹ یہ کہتی ہے کہ صدر کا اقدام درست ہے تو پھر اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ نوے دن کے اندر دوبارہ الیکشن کرانا پڑیں گے۔‘

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی طاقت سے محروم موجودہ صدر پرویز مشرف یوں تو اس وقت سیاسی اور اخلاقی طور پر کمزور ترین سطح پر ہیں اور اگر ججز بحال ہوتے ہیں تو ان کے پاس دو ہی واضح راستے ہوں گے یا تو صدارتی عہدے سے استعفی دے دیں یا پھر جاتے جاتے اسمبلی کو تحلیل کر دیں، یعنی ’ہم تو ڈوبیں گے صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔‘
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
Sponsored Links
Reply
Tags: , , ,



Thread Tools

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is On
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
tahir ul qadri tayyib qadri Discussion Corner 13 03-27-2008 08:21 PM
musalman kisey kehte hain? reflections_eyes Islam & Muslim Ummat 2 11-22-2007 05:01 AM
Film: Khuda kay Liye (In The Name Of God) handsome Discussion Corner 77 08-08-2007 08:24 AM
آخری منصوبہ(Last Episode) AdilMinhaj Urdu Writer's Club 7 05-28-2007 11:24 AM


All times are GMT +1. The time now is 07:03 AM.


x

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 133 134 135 136 137 138 139 140 141 142 143 144 145 146 147 148 149 150 151 152 153 154 155 156 157 158 159 160 161 162 163 164 165 166 167 168 169 170 171 172 173 174 175 176 177 178 179 180 181 182 183 184 185 186 187 188 189 190 191 192 193 194 195 196 197 198 199 200 201 202 203 204 205 206 207 208 209 210 211 212 213 214 215 216 217 218 219 220 221 222 223 224 225 226 227 228 229 230 231 232 233 234 235 236 237 238 239 240 241 242 243 244 245 246 247 248 249 250 251 252 253 254 255 256 257 258 259 260 261 262 263 264 265 266 267 268 269 270 271 272 273 274 275 276 277 278 279 280 281 282 283 284 285 286 287 288 289 290 291 292 293 294 295 296 297 298 299 300 301 302 303 304 305 306 307 308 309 310 311 312 313 314 315 316 317 318 319 320 321 322 323 324 325 326 327 328 329 330 331 332 333 334 335 336 337 338 339 340 341 342 343 344 345 346 347 348 349 350 351 352 353 354 355 356 357 358 359 360 361 362 363 364 365 366 367 368 369 370 371 372 373 374 375 376 377 378 379 380 381 382 383 384 385 386 387 388 389 390 391 392 393 394 395 396 397 398 399 400 401