It seems that you are unregistered. Please register with us by clicking Here, or if you are already registered login here
User Name: Password:
Urdu Poetry/Shayari Forum

Urdu Poetry Forum

Welcome to Urdu Community & Poetry/Shayari Forum

 


اس کے بال بکھرگئے

This is a discussion on اس کے بال بکھرگئے within the Urdu Writer's Club forums, part of the Urdu Adab category; اس کے بال بکھرگئے تفسیراحمد میں فرنٹ آفس میں داخل ہوا۔ سر، یہ اسٹوڈینٹ آپ کا انتظار کر رہی ہے۔ ...


Go Back   Urdu Poetry/Shayari Forum > Urdu Adab > Urdu Writer's Club

Video Photo Books Games Sites Register Groups FAQ Calendar Mark Forums Read Chat

Notices

Rate This Thread - اس کے بال بکھرگئے.
(0)
Thread Rating: 0 votes, average.

Reply
 
LinkBack Thread Tools
  #1  
Old 10-31-2007, 04:10 PM
tafseer's Avatar
Tafseer
 
Join Date: Aug 2007
Posts: 85
Thanks: 0
Thanked 0 Times in 0 Posts
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 121
tafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to behold
Default اس کے بال بکھرگئے


اس کے بال بکھرگئے

تفسیراحمد


میں فرنٹ آفس میں داخل ہوا۔
سر، یہ اسٹوڈینٹ آپ کا انتظار کر رہی ہے۔ میں نےبتایا کہ کلاس ختم ہونےمیں دو گھنٹے ہیں اور فوری آپ کی دوسری کلاس ہے۔ مگر وہ دوگھنٹے سے بیٹھی ہے۔ میری سیکرٹری نے کہا۔
ٹھیک ہے پانچ منٹ کے بعد اندر بھیج دو۔ میں نے سیکرٹری کی بات کو نظر انداز کر کے کہا۔ کیونکہ میرے اسٹوڈینٹ ہمیشہ مشورہوں کے لیے بے وقت آتے جاتے ہیں۔

آفس میں داخل ہوکر میں نے اپنےاسکیجول پرنگاہ ڈالی۔ اگلی کلاس آدھا گھنٹے بعد اسی فلور پر پڑھانا تھی۔ میں نےاندازہ لگایا، دس منٹ کلاس روم تک پہنچنے کے، دس منٹ نوٹس اور لیکچر کے کاغذات کواکٹھے کرنے کے۔ میرے پاس اس لڑکی کے لیےصرف دس منٹ بچتے تھے۔

دروزاہ کھلا اور وہ خاموشی سےآ کر ڈیسک کے قریب کھڑی ہوگی۔ وہ چھوٹے قد کی ایک قبول صورت لڑکی تھی ۔ جس کے کمر تک کالے لمبے بال ایک ربر بینڈ کی مدد سے پونی ٹیل بنے ہوئے تھے۔
بولو۔
اس نےایک پرچہ میرے سامنے رکھ دیا۔
یہ کیا؟۔ تمہارا اسائنمنٹ! تمہیں پتہ ہے کہ میں اسائنمنٹ نہیں دیکھتا۔ اسے اپنےمقررہ ٹیچر اسسیٹنٹ کودے دو ۔
نہیں۔ یہ اسائنمنٹ نہیں ہے۔ مجھےآپ سے میرے سوال کا جواب چاہیے۔ مجھے بتائےکہ میں کیا کروں؟“ اُسکی آواز میں اضطراب تھا مگر مضبوطی اور سختگی بھی۔
ٹھیک ہے۔ باہر انتظار کرو۔ میں نے کہا۔

اس کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے ۔ وہ خاموشی سے مڑی اور دروازہ کھول کر کمرے سے باہرنکل گئی۔
میں نےاپنے پڑھانے کے کاغذات جمع کر کے بریف کیس میں رکھےاور آنکھ بند کرکے آرام کرنےلگا۔ جب میں نے آنکھ کھولی توگھڑی کےمطابق اب میرے پاس دس منٹ رہ گئےتھے۔ میں ڈسیک پر رکھے ہوئے پرچے کو بھول چکا تھا۔

دروازہ کی طرف بڑھتے ہوے مجھےخیال آیا کہ وہ لڑکی باہر بیٹھی ہوگی۔ایک سیکنڈ کے لیےمیں نےسوچا کہ بازو کےدروازے سے نکل جاؤں وہ دیکھ نہ پائےگی۔ مگرشرم محسوس ہوی ۔ میں نے پرچے کواُٹھایا اورصوفے پربیٹھ کر پڑھنا شروع کیا۔

میرا نام سدرہ ہے ۔ کچھ عرصہ پہلےمیری ملاقات شبنم سے ہوی۔ ہم دونوں فوراً دوست بن گے۔ شبنم بہت بےباک ہے اور لڑکے اسے بہت پسند کرتےہیں۔ وہ لڑکوں کےساتھ اکیلی بھی جاتی ہے۔ میں شروع سے ہی اس کےدوستوں سےدور رہی۔ وہ ہمیشہ مجھے اپنےساتھ پارٹیوں میں لےجانا چاہتی تھی۔ میں منع کردیتی تھی۔ ایک دن اس نےمجھےاپنے ایک دوست سےملایا۔ جاوید اسکا نام ہے ۔وہ کالج کے آخری سال میں ہے۔ جاوید سندر ہے۔ اور میں اُسے پسند کرنےلگی۔ تھوڑا عرصہ بعد شبنم کےکہنے پر ہم تینوں باہرملنے لگے۔ شبنم کےساتھ ہمیشہ ایک نیا دوست ہوتا تھا اور میں نےسننا تھا کہ ان لوگوں سے شبنم کا ملاپ دوستی سے کچھ ذیادہ تھا جس کا مجھے بالکل یقین نہیں آیا۔ جاوید مجھ سے ہمیشہ اچھی طرح پیش آتا۔ مجھےایسا لگا کہ وہ بھی مجھے پسند کرتا ہے۔ کچھ عرصے کے بعد جاوید اور میں نے ا کیلا ملنا شروع کردیا۔ ہم نےایک دوسرے کے بوسےلینے سے ذیادہ کچھ نہیں کیا۔ میں جاوید کی محبت میں گرفتار ہوگی۔

کچھ عرصہ گزرا اور ایک میچ ملانے والی ہمارےگھرآئیں۔ انہوں نےماں کو بتایا کہ ایک عزت دار اور مالدارگھرانا اپنے لڑکے کے لیے ایک قبول صورت ،گھریلو، کم پڑھی لکھی لڑکی کی تلاش میں ہے ۔ تمہاری لڑکی ایسی ہی ہے۔ لڑکا ماشا اللہ خوبصورت ہے اور جلد ہی تعلیم ختم کر کے باپ کے ساتھ بزنس میں شرکت کرے گا۔ ماں نےمجھ سے پوچھا۔ میں نےماں سے کہا میں ابھی شادی نہیں کروں گی۔ میں کالج کی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہوں۔

کچھ دنوں بعد لڑکے کی فیملی مجھے دیکھنے آٰی اور مجھے پسند کیا۔ اس کے بعد ایک دن وہ لڑکے کولائے تاکہ میں بھی پردے سےاس کودیکھ سکوں۔ میں تو جاوید کی محبت میں گرفتار تھی اوراس سے مل بھی رہی تھی۔ میں نےلڑکے کودیکھنےسےانکار کردیا۔اور ماں سے کہا میں شادی نہیں کروں گی۔ ماں باپ کو لڑکا اورگھرانا پسند آیا اور شادی طے ہوگی۔ میں بہت روی مگر کوی چارہ نہ تھا۔ میرا گھر سے باہر نکلنا بند ہوگیا۔ میں جاوید سے مل بھی نہ سکی۔ شادی کا دن آیا اور میں دولہن بنی بیٹھی تھی۔ دروازہ کھلا اور میرا شوہر کمرے میں داخل ہوا ۔میں نےگھونگٹ سے دیکھنے کی کوشش کی۔ یہ کون! یہ توجاوید ہے۔ میرا دل خوشی میں زور زور سےدھک دھک کرنے لگا۔ یا اللہ میں کتنی خوش قسمت ہوں۔ تیری مہربانی ہے۔ میں نےقدموں کے قریب آنے کی آواز سننی ۔ اب میرا دل زور و شور سےڈھڑک رہا تھا۔ مجھےیقین تھا کہ جاوید بھی اس ملاپ پرخوش ہوگا۔ جاوید نےمیرا گھونگٹ اُٹھایا۔ مجھے دیکھ کرجاوید کےچہرے کا رنگ اُڑ گیا ۔ مجھے ایسا لگا جیسےاُسےسانپ نے کاٹ لیا ہو اور وہ غصہ میں چلایا۔“ آوارہ ، طوائف “۔ پھر وہ بھاگتا ہوا کمرے سے نکل گیا۔ میں سارا رات روی ۔ میں نے کیا غلطی کی ؟ میں خراب لڑکی نہیں ہوں۔

دوسرے دن جاوید کےگھر والوں نے مجھےمیرے باپ کےگھر بھیج دیا اورطلاق مانگی۔ تمام کوششوں کے باوجود ہماری طلاق ہو رہی ہے۔ میرے اورجاوید کےخاندان کومیرے آوارہ ہونے پر یقین آگیا ہے۔ میرا اب کوئ نہیں ہے۔ میں کیا کروں؟ پروفیسر میں کیا کروں؟ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں مجھے یقین ہے کہ آپ کے پاس اس کا جواب ہے۔ اگر آپ کے پاس اسکا جواب نہیں تو میں خود کشی کرلوں گی۔

میں اُچھل کر کھڑا ہوگیا۔
وہ فرنٹ آفس میں نہیں تھی۔
وہ لڑکی کہاں ہیں؟ میں سیکرٹری پرچلایا۔
سر وہ ابھی باہر نکلی ہے۔ آپ اس کو لفٹ میں داخل ہونے سے پہلے پکڑ لیں گے۔ سکریٹری نے بوکھلا کر کہا۔
میری کلاس کنسیل کردو۔ میں دروازے کی طرف دوڑتے ہوئے کہا۔
لفٹ کےقریب کوی نہیں تھا۔ سیدھے ہاتھ پردوسری منزل کا بیس فٹ چوڑا کھلا برآمدہ تھا۔میں اس طرف دوڑا۔ وہ برآمدہ کی تین فٹ دیوار پر کھڑی تھی۔
ٹھہرو ، میرے پاس حل ہے۔ میں نے پھیپھڑوں کی پوری طاقت استعمال کی اور دیوار کی طرف دوڑا۔ مگر وہ جاچکی تھی۔۔۔
دیوار کے پاس پہنچ کر میں نے نیچے دیکھا۔ وہ منہ کے بل زمیں پرتھی اس کی بانہیں دونوں طرف اُڑتے پرندے کی طرح پھیلی ہوی تھیں۔ اس کے لمبے بال بکھرگے اور بالوں نےاُسکے اوپری جسم کو ڈھانپ لیا۔
سامنے کے درخت پر ایک چیل نے چیغ ماری اور محو پرواز ہوی ۔
دیکھومیں تمھارے بغیر بھی اُڑتی ہوں۔ چیل پھر چلای۔
میرا دل چیغا ۔ مگرمیری زبان نےساتھ نہ دیا۔
میرے دل رویا۔ مگر میری آنکھوں نےانکار کردیا۔
صرف ہاتھوں نےساتھ دیا وہ فضا میں بلند ہوئےاور میں اپنا سر پکڑ کرفرش پر بیٹھ گیا۔

__________________

دانشکدہِ تفسیر
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
  #2  
Old 10-31-2007, 04:35 PM
S.Khan's Avatar
Member
 
Join Date: Jan 2007
Posts: 3,023
Thanks: 1
Thanked 153 Times in 115 Posts
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 2083
S.Khan has a reputation beyond reputeS.Khan has a reputation beyond reputeS.Khan has a reputation beyond reputeS.Khan has a reputation beyond reputeS.Khan has a reputation beyond reputeS.Khan has a reputation beyond reputeS.Khan has a reputation beyond reputeS.Khan has a reputation beyond reputeS.Khan has a reputation beyond reputeS.Khan has a reputation beyond reputeS.Khan has a reputation beyond repute
Default Re: اس کے بال بکھرگئے

so sad.... yahi baat to ya pagal larkian nahi samjhtin keh mard larkion sy dosti to pasand karty hian lekin unhina sy shadi nahi karty....kas keh har larki ko itni samjh ho
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
  #3  
Old 11-01-2007, 08:16 AM
sLeEpLeSs's Avatar
Watch Movies
 
Join Date: Apr 2003
Posts: 660
Thanks: 2
Thanked 54 Times in 48 Posts
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 1000
sLeEpLeSs has a reputation beyond reputesLeEpLeSs has a reputation beyond reputesLeEpLeSs has a reputation beyond reputesLeEpLeSs has a reputation beyond reputesLeEpLeSs has a reputation beyond reputesLeEpLeSs has a reputation beyond reputesLeEpLeSs has a reputation beyond reputesLeEpLeSs has a reputation beyond reputesLeEpLeSs has a reputation beyond reputesLeEpLeSs has a reputation beyond reputesLeEpLeSs has a reputation beyond repute
Default Re: اس کے بال بکھرگئے

Assalam'O'Alaikum ..


Tafseer Sahab .. bila shuba aap ki tehreerain bohat shaandaar hain .. lekin iss forum main posting kay kuch asool hain ... yahaan aap aik din main ziyada say ziyada 2 threads post kar saktay hain .. jab kay aap nay aik saath 15 threads post kar diye .. jiss say ho ga ye kay aap kay threads pe proper replies bhi nahi milain gay aur doosron ki posts bhi aglay safhay par chali jaayen geen ...

iss liye please posting kay waqt iss baat ka aainda khayaal rakhiye ga ...

Wassalam ...
__________________
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
  #4  
Old 11-01-2007, 05:45 PM
tafseer's Avatar
Tafseer
 
Join Date: Aug 2007
Posts: 85
Thanks: 0
Thanked 0 Times in 0 Posts
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 121
tafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to behold
Default Re: اس کے بال بکھرگئے

Quote:
Originally Posted by sLeEpLeSs View Post
Assalam'O'Alaikum ..


Tafseer Sahab .. bila shuba aap ki tehreerain bohat shaandaar hain .. lekin iss forum main posting kay kuch asool hain ... yahaan aap aik din main ziyada say ziyada 2 threads post kar saktay hain .. jab kay aap nay aik saath 15 threads post kar diye .. jiss say ho ga ye kay aap kay threads pe proper replies bhi nahi milain gay aur doosron ki posts bhi aglay safhay par chali jaayen geen ...

iss liye please posting kay waqt iss baat ka aainda khayaal rakhiye ga ...

Wassalam ...



السلام علیکم

سلیپ لیس معذرت چاہتا ہوں ، مجھے آپ کے فورم کے اصولوں سے واقفیت نہیں تھی۔ کیونکہ میں یہاں نیا ہوں اس لیےاگر آپ مجھے وہ لنک دے دیں جہاں پر اس فورم کے اصول ہیں تو میں ان کو پڑھ لوں گا۔ اس طرح مجھے آپ کی مدد سے لنک کوحاصل کرنے میں آسانی ہو جائے گی۔ بعض دفعہ جگہ کی نا واقفیت سے سامنے موجود چیز بھی آسانی سے نہیں نظر آتیں۔ اور یہی میرے ساتھ ہوا۔

دوسرے میری درخواست ہے کہ آپ “ اس کے بال بکھر گے“ کے علاوہ دوسرے تمام افسانےڈیلیٹ کردیں ۔ اس طرح دوسروں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور ناہی ان کو شکایت ہوگی کہ میں نے اصول کی خلاف ورزی کی اور مجھے رعایت دے دی گئی۔ میں ہرھفتہ ایک افسانہ پیش کروں گا۔ موجود شکل میں میرے سارے افسانہ ایک ساتھ پہلے صفحہ سےنکل جائیں گےاور یہ میرے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ شکریہ

والسلام
تفسیر

__________________

دانشکدہِ تفسیر
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
  #5  
Old 11-02-2007, 11:35 AM
saahir's Avatar
Senior Members
 
Join Date: Nov 2006
Posts: 1,007
Thanks: 0
Thanked 1 Time in 1 Post
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 414
saahir has a reputation beyond reputesaahir has a reputation beyond reputesaahir has a reputation beyond reputesaahir has a reputation beyond reputesaahir has a reputation beyond reputesaahir has a reputation beyond reputesaahir has a reputation beyond reputesaahir has a reputation beyond reputesaahir has a reputation beyond reputesaahir has a reputation beyond reputesaahir has a reputation beyond repute
Default Re: اس کے بال بکھرگئے

abhi mukammal afsana nahi parha hay,,tabsara mukammal kay baad hi,,laikin itna andaza hogaya hay kay janab ko shahsawari aati hay...acha izafa hain hg pr ...khush rahain or likhtay rahain
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
  #6  
Old 11-03-2007, 05:54 AM
tafseer's Avatar
Tafseer
 
Join Date: Aug 2007
Posts: 85
Thanks: 0
Thanked 0 Times in 0 Posts
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 121
tafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to beholdtafseer is a splendid one to behold
Default Re: اس کے بال بکھرگئے

ساحر
مجھے خوشی ہوئی کہ آپ میرے افسانے پڑھ رہے ہیں ۔ آپ کے تبصرے کا انتظار رہےگا
[/font]
__________________

دانشکدہِ تفسیر
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Spurl this Post!Reddit! Wong this Post!
Reply With Quote
  #7  
Old 11-03-2007, 07:40 AM
mainna's Avatar
Star Member
 
Join Date: Jul 2006
Location: yaheen to!
Age: 37
Posts: 4,394
Thanks: 31
Thanked 28 Times in 21 Posts
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 1709
mainna has a reputation beyond reputemainna has a reputation beyond reputemainna has a reputation beyond reputemainna has a reputation beyond reputemainna has a reputation beyond reputemainna has a reputation beyond reputemainna has a reputation beyond reputemainna has a reputation beyond reputemainna has a reputation beyond reputemainna has a reputation beyond reputemainna has a reputation beyond repute
Default Re: اس کے بال بکھرگئے

iss thread peh app ki pehli aurr akhari tehreer parhi hein. Achchi hein. App ke tehreerein mein itna dukh kiyoon jhalakta he ............ keh aik tehreer parh leinne ke baad dil itna bhoghal hota he keh dosari parhnne ko dil nahi chehta!
Digg this Post!Add Post to del.icio.us