احمد منظور
ممبئی، ہندوستان
ایک اور نظم لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں امید ہے پسند آئے گی۔
راز
ہوا چلی
ہوا چلی تو زندگی کے بے شمار راز مجھ پہ آشکار کرگئی
سکھاگئی
سکھاگئی کہ زندگی
محض ہوا کے رخ پہ
بہتے رہنا ہی نہیں ہے کوئی زندگی
کہ زندگی تو نام ہے
ہوا سے انحراف کا
شدید اختلاف کا
اس انحراف میں اگر
تم اپنی جان سے گذر
گئے تو کوئی غم نہیں
کہ اس فنا میں دائمی بقا کا اہتمام ہے
ہوا کا رخ بدل سکو تو جان لو
کہ نام ہے
مقامِ احترام ہے
دوام ہی دوام ہے
------------