View Single Post
  #1  
Old 06-02-2007, 07:10 PM
sohailmalik64's Avatar
sohailmalik64 sohailmalik64 is offline
Member
 
Join Date: Feb 2007
Age: 44
Posts: 497

Country:

Tutorials: 0

Thanks: 0
Thanked 6 Times in 6 Posts
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 89
sohailmalik64 has a spectacular aura aboutsohailmalik64 has a spectacular aura about
Default Kuch to junuN kay tour tereeqay

Azeezan e bazm aadab!

aap ki khidmet maiN aik taza ghazal pesh kerta huN

apni qeemeti raey aur belaag tabseray say nawaziay

wassalam

Sohail Malik

کچھ تو جنوں کے طور طریقے سکھایئے
ترسا کے اور اب نہ ہمیں آزمایئے

اک لوٹنے کی آس پہ جینا ہے اب ہمیں
اتنا رہِ فراق میں نہ دور جایئے

آتش نگاہ ہو گیا دل کے طفیل میں
جل جائے نہ کہیں ذرا دامن بچایئے

رستہ طویل آپکا مہلت ملی ذرا
بیکار الجھنوں سے تو دامن چھڑایئے

میں جانتا ہوں ساری کہانی نہیں کہی
مجھ کو ہے اشتیاق سبھی کچھ بتایئے

ہر شے مرے معیار پہ پوری نہیں یہاں
جو دیکھنے کی شے ہے وہی تو دکھایئے

کھل جا درِ قفس کہ ترا وقت آ گیا
نکلیں تو سیر کو ذرا پہرہ ہٹایئے

ہم بھی رہے شکارِ صلیبِ نظر کبھی
ہم سے نہ آپ کوئی دریچہ چھپایئے

آئے خزاں کو شہر مرے مدتیں ہوئیں
کچھ فکر ہو کہ کسطرح گلشن سجائیے

اک خوبی جس پہ ناز رہا، میری سادگی
احباب کہہ گئے کہ اسے چھوڑ جائیے

فانی ہے بُت کدہءجہاں ایک ساز سے
لیکن اسے نہ وقت سے پہلے بجائیے

تقدیر روٹھ کر یہاں برباد کر گئی
اک مخمصہ ہے کس طرح اسکو منایئے

Attached Images
File Type: gif kuch to janooN kay tour teriqay.gif (23.6 KB, 21 views)
__________________
Sohail Malik

Last edited by sohailmalik64; 06-03-2007 at 12:28 PM.
Reply With Quote