Re: داستانوں سے عشق | | ویسے مجھے بہت سی داستانیں پسند آئی ہیں۔لیکن جو سرور ایم اے راحت کے ایک ڈائجسٹ کے سلسلے "نروان کی تلاش" پڑھ کے آیا تھا اس کا جواب نہیں۔کافی عرصے تک اس ناول کے کردار یاد آتے رہیں تھے۔اس کے علاوہ ممتاز مفتی صاحب کا علی پور کا ایلی،ایم اے راحت کا ہی ایک اور سلسلہ پائل بھی زبردست ترین سلسلے ہیں۔ سعادت حسن منٹو صاحب، عصمت چغتائی،اثر نعمانی،مستنصر حسین تاڑر صاحب کے ہیاں کون کون مداح ہیں؟ اور آپ کے شہر میں میونسپل یہنی گورنمنٹ کی جانب سے بنائی گئی لائبریری ہے کیا اور اگر ہے تو کیا آپ اس کے ممبرز ہیں اور کیا آپ کو اس دور میں بھی وقت مل جاتا ہے اس طرح کی طویل ترین داستانیں پڑھنے کا؟ اور کیا آپ طویل داستانیں پڑھنا پسند کرتے ہیں جیسے سسپینس ڈائجسٹ کا سلسلہ دیوتا اور محترمہ سیما غزل کا سلسلہ چاند کے قیدی۔
__________________ مسافر ہوں یارو 03338188088 |