Thread: فرض کرو
View Single Post
  #1  
Old 05-09-2008, 08:58 PM
saagharajj's Avatar
saagharajj saagharajj is offline
Member
 
Join Date: Jan 2008
Location: dil waloon mein
Age: 27
Posts: 5
Thanks: 0
Thanked 5 Times in 3 Posts
Rep Power: 0
saagharajj is on a distinguished road
Send a message via Yahoo to saagharajj
Default فرض کرو

فرض کرو ہم اہل وفا ہوں ، فرض کرو دیوانے ہوں
فرض کرو یہ دونوں باتیں جهوٹی ہوں افسانے ہوں

فرض کرو یہ جی کی بپتا ، جی سے جوڑ سنائی ہو
فرض کرو ابهی اور ہو اتنی، آدهی ہم نے چهپائی ہو

فرض کرو تمہیں خوش کرنے کے ڈهونڈے ہم نے بہانے ہوں
فرض کرو یہ نین تمہارے سچ مچ کے میخانے ہوں

فرض کرو یہ روگ ہو جهوٹا، جهوٹی پیت ہماری ہو
فرض کرو اس پیت کے روگ میں سانس بهی ہم پر بهاری ہو

فرض کرو یہ جوگ بجوگ کا ہم نے ڈهونگ رچایا ہو
فرض کرو بس یہی حقیقت باقی سب کچه مایا ہو

دیکه میری جاں کہہ گئے باہو، کون دلوں کی جانے ہو
بستی بستی صحرا صحرا، لاکهوں کریں دوانے ہو

جوگی بهی جو نگر نگر میں مارے مارے پهرتے ہیں
کاسہ لئے بهبوت رمائے سب کے دوارے پهرتے ہیں

شاعر بهی جو میٹهی بانی بول کے من کو ہرتے ہیں
بنجارے جو اونچے داموں جی کے سودے کرتے ہیں

ان میں سچے موتی بهی ہیں، ان میں کنکر پتهر بهی
ان میں اتهلے پانی بهی ہیں، ان میں گہرے ساگر بهی

گوری دیکه کے آگے بڑهنا، سب کا جهوٹا سچا ، ہو
ڈوبنے والی ڈوب گئی وہ گهڑا تها جس کا کچا، ہو



(انشاء جی)
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to saagharajj For This Useful Post:
AAKHRI TARA (05-09-2008), Hass (05-09-2008)
Sponsored Links