Re: Saeed Khan Poetry Book, ایک مٹھی میں میرے خواب | | قطعات
چلو پھر کرچیاں چنتے ہیں آئینے اٹھاتے ہیں
سعید آئو کسی پتھر سے قسمت آزماتے ہیں
بہت دیکھی ہے ویرانی ہمارے خانہِ دل نے
چلو دیوارِ دل پر اک نئی صورت بناتے ہیں
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مرے دن رات پر چھایا ہے عکسِ دلنشیں کوئی
محبت اب مری آنکھوں کی بینائی میں رہتی ہے
سنا ہے اس کی سوچوں میں بھی اب ہلچل مچاتی ہے
وہ بے چینی جو میرے دل کی گہرائی میں رہتی ہے |