Re: Saeed Khan Poetry Book, ایک مٹھی میں میرے خواب | | عجب نہیں کہ بتِ بے نیاز کھل جائے
عجب نہیں کہ بتِ بے نیاز کھل جائے
میں رُخ کروں تو وہ زلفِ دراز کھل جائے
دکھائی دے اُسے تصویر سے تصور تک
جس آئینے پہ ترا عکسِ ناز کھل جائے
وہ جلوہ گاہ میں آئے تو اک جہاں پہ مرے
جنوںِ دیدہ و دل کا جواز کھل جائے
ہم اہلِ درد کی صحبت میں یہ بھی ممکن ہے
کھلے نہ فتنہ مگر فتنہ ساز کھل جائے
سعید اُن کو صحیفوں سے کیا غرض جن پر
حدیثِ غالب و فیض و فراز کھل جائے |