It seems that you are unregistered. Please register with us by clicking Here, or if you are already registered login here
Welcome to Urdu Community & Poetry/Shayari Forum
This is a discussion on Zulm phir Zulm hai within the Discussion Corner forums, part of the Mehfil category; السلام علیکم اگر یہ سب ابو غریب یا گوانتانا موبے میں ہو تا تو شاید قرار آ جاتا کہ اللہ ...
| |||||||
| Poetry | Video | Photo | Books | Games | Sites | Register | Groups | FAQ | Calendar | Mark Forums Read | Chat |
|
#1
| |||||
| |||||
| السلام علیکم اگر یہ سب ابو غریب یا گوانتانا موبے میں ہو تا تو شاید قرار آ جاتا کہ اللہ کا کلمہ بلند کرنے کی سزا ظالم دشمن یوں ہی دیتا ہے ۔لیکن جب اس اسلامی ملک میں‘جس کا نعرہءآزادی ہی یہی تھا اسلامی نظام حکومت کا قیام یہ سب مسلمان حکومت کی زیر نگرانی ہوتا ہوا دیکھا تو آنسوﺅں کا ایک سیلاب امڈ آتاہے لکھتے ہوئے ہاتھ کپکپاتاہے تم نے جس خون کو مقتل میں چھپانا چاہا آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے اطلاعات کے مطابق لال مسجد و جامعہ حفصہ میں معصوم طلبہ وطالبات پرحکومتی درندگی اور سفاکی کے بعد ان کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لئے عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔اور اسے نالوں اور جنگلوں کی نذر کیا جارہا ہے انسانی جان کی تو کوئی قدر وقیمت نہیں ظالموں نے اس بات کا بھی خیال نہ کیا کہ ملبے سے قرآن اور دینی کتب کو ہی علیحدہ کر دیا جاتا یہ بے حرمتی غیر مسلموں کے ہاتھوں ہوئی ہوتی تو سب سراپا احتجاج بن جاتے ہیں اب نا جانے کیوں سب کی زبانوں پر تالے پڑے ہوئے ہیں کیا کسی غیر مسلم کی طرف سے کی جانے والی اس بے حرمتی پر اب ہمارے پاس احتجاج کا کوئی جواز رہ جاتاہے جبکہ مسلمان ہی اس گناہ اور بے حرمتی کے مرتکب ہو رہے ہیں ؟؟؟ ۔اسلام آباد سیکٹر جی۔ سیون کے مکینوں کا گزر اس نالے سے ہوا تو انکشاف ہوا کہ وہاں قرآنی آیات و احادیث کی کتب کے علاوہ انسانی اعضاء‘ ہاتھوں ‘پاﺅں کے انگلیاں‘ بالوں سمیت سر کے ٹکرے دیگر سامان جس میں کپڑے ‘طالبات کے ڈوپٹوںاورچادروں کے علاوہ معصوم بچوں کے تکیے اور جوتے اور طلبہ و طالبات کے خطوط اور وصیت نامے بھی شامل تھے پڑے ہوئے ہیں ۔یہ سب دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کے جذبات کا جو عالم تھا وہ ہ درد مند دل رکھنے والوں کا ہوتا ہے ۔ رو رہی ہے یہ زمین اور رو رہا ہے آسماں یہ ظلم بڑھتا دیکھ کر یہ خون بہتا دیکھ کر اس سفاکی پر جس پر انسان ہی کیا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آسمان بھی رورہا ہے۔ سکون ہے تو حکومتی ایوانوں میں ۔ہمارے حکمرانوں کو یہ سب کیوںنہیں تڑپاتا ؟؟ انھیں کیسے چین کی نیند آ جاتی ہے ؟؟؟لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر گولیاں اور گولے برسا کربس نہ کیااس کے بعد آگ بھی لگائی گئی تاکہ لاشوں کی اصل تعداد کا پتا نہ چل سکے لیکن صحافیوں کی زبانیں بند کر کے کیمروں پر پردے ڈال کر کےاجانے والا خاموش آپریشن جنگلوں اور نالوں سے پکار پکار کر حکومت کے جھوٹ اورمعصومیت کا پردہ چاک کررہا ہے ۔ آخر معصوم بے گناہ ‘پاک دامن طالبات‘ بچوں اور طلبہ کا جرم کیا تھا جو انھیں طاقت کے نشہ میں چور بدمست ہاتھی نے چیونٹیوں کی طرح روندہ ڈالا۔ اس پر طرہ یہ کہ مسلم لیگ ق کی چوہدری شجاعت حسین نے جامعہ حفصہ کی دو کمسن طالبات کی کفالت کی ذمہ داری میڈیا کے سامنےلی ہے بے شک یہ ایک نیک جذبہ ہے معاشرے میں غریبوں یتیموں ااور ناداروں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن جب ہم لال مسجد واقعے میں ہونے والے قتل عام پر نظرڈالتے ہیںاور ان افراد کو ملوث پاتے ہیں جو اب ہمدردانہ رویوں کا اظہار میڈیا میں آکر کر رہے ہیں تو یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ یہ دکھ انھیں اس وقت کیوں نہ ہوا جب سیکڑوں کی تعداد میں معصوم ‘ پاک دامن ‘ طالبات اور طلبہ کے خون سے اپنے ہاتھوں کو لال کیا گیا ۔۲۰۰۰ بے گناہوں کو مار کر ۲ کی پرورش اپنے ذمہ لینا وہ بھی میڈیا کی فوج ِ ظفر موج کے سامنے ‘کیا ان خاندانوں کے زخمو ں پر نمک چھڑکنے کے مترادف نہ ہو گا جو اب بھی اپنے پیاروںکی تصویریں اٹھائے ہر صبح ایک نئی آس میں انہیں لسٹ میں تلاش کرنے آجاتے ہیں۔ جو غائب کر دیے گئے ان کو واپس لایا جاتا یا جو مار دےے گئے ہیں ان کی اصل تعداد ‘نام اور لاشیں ان کے ورثہ کے حوالے کر دی جاتیں ‘تو یہ احسانِ عظیم ہوتا۔ ان کے دکھوں کا مداواس طرح کرتے کہ انھیں کم از کم یہ تو بتا دیں کہ اب ان کے پیارے اس دنیا میں نہیں تا کہ انہیں قرار تو آجائے نا کہ صرف اس طرح ۲ بچیوں کی ذمہ داری اپنے سر لے لیتے اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس میں نیکی کا عنصر ہی شامل ہو ۔لیکن کیا اس طرح اپنی سیاست چمکانے کا ان وزیروں کو موقع ہاتھ آگیا ہے ۔اس سے پہلے جو ۵۰۰۰ ہزار روپے طلبہ کو اپنے آپ کو سرنڈر کرنے پردینے کا وعدہ کیا گیا تھا وہ بھی پورا نہ کیا گیا۔ خدارا اب بس کریں ۔ اگر واقعی اپنے گناہوں اور جرم پر ندامت اور پشیمانی ہے تو اس کا اعتراف میڈیا اور عدالت کے سامنے کریں ورنہ یہ جھوٹے وعدے اور بے اعتبار خواب دکھوں کے ماروں کو دکھا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں ۔ا۔ا انھوں نے تو اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت میں قائم کر دیا ہے اور مظلوم کی آہ اور عرش کے درمیان کوئی پردہ نہیں ۔ ظلم پھر ظلم ہے آغاز سے انجام تلک خون پھر خون ہے سو شکل بدل لیتا ہے
__________________ Allahumma ansur ikhwanana mujahidina fi kulli makan fi kulli zaman...(Ameen) Shaheed Tum Say Ye Keh Rahay Hain Lahoo Humhara Bhula Na Dayna |
![]() |
| Tags |
| zulm |
| Thread Tools | |
| |
Similar Threads | ||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| aj phir wohi shaam ayee... | Adhuraa | Nazam | 7 | 11-28-2007 08:16 AM |
| \\\... Aaj Phir Dair Talak .../// | TariqRaheel | Nazam | 7 | 10-27-2007 09:31 PM |
| phir vahii maange hue lamhe, phir vahii jaam-e-sharaab | Adhuraa | Nazam | 7 | 10-14-2007 08:17 AM |
| ~*~ Phir Na Daina Sada hUm Ko ~*~ | ~ HijR ~ | Nazam | 7 | 10-14-2007 08:16 AM |
| ~!! Phir Chaley jAna !!~ | ~ HijR ~ | Ghazal | 23 | 10-03-2007 05:15 PM |