It seems that you are unregistered. Please register with us by clicking Here, or if you are already registered login here
Welcome to Urdu Community & Poetry/Shayari Forum
This is a discussion on Punjab main Khandani Dushmani ki Aarh main Qatal - Aakhir Kab Tak??? within the Discussion Corner forums, part of the Mehfil category; شیخوپورہ: ایک ساتھ 8 افراد قتل عدنان عادل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور پولیس نے بارہ افراد پر ...
| |||||||
| Poetry | Video | Photo | Books | Games | Sites | Register | Groups | FAQ | Calendar | Mark Forums Read | Chat |
|
#1
| |||||
| |||||
| شیخوپورہ: ایک ساتھ 8 افراد قتل عدنان عادل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور پولیس نے بارہ افراد پر قتل میں ملوث ہونے کی ایف آئی آر درج کی ہے مبینہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر شیخوپورہ میں فائرنگ کرکے آٹھ افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ پولیس کےمطابق اب تک گیارہ افراد اس دشمنی کی نذر ہوچکے ہیں۔ گجرانوالہ میں سات افراد کا قتل گجرات میں ایک ہی خاندان کے سات قتل پولیس کے مطابق چار ماہ پہلے گنجیالہ گاؤں کے ایک شخص جہانگیر بھٹی قتل ہوگئے تھے جس کے الزام میں ان کے مخالف قیصر گروپ کے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ سوموار کی صبح اس مقدمہ میں پیشی کے لیے ایک جیپ پر دس افراد ضلع کچہری شیخوپورہ جارہے تھے کہ راستے میں مبینہ طور پر مخالف گروہ کے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے چھ افراد موقع پر اور ایک ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والوں میں محمد نواز، نوشیر، خضر حیات، غضنفر، الیاس، جہانگیر اور عامر شامل ہیں۔ وسطی پنجاب میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک ہی خاندان یا گروپ کے بہت سے افراد کو قتل کرنے کے واقعات عام ہیں۔ یہ گزشتہ پانچ ماہ میں وسطی پنجاب میں اس قسم کا چوتھا بڑا واقعہ ہے۔ آٹھ مئی کو شیخوپورہ کے نواح میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک خاندان کے چار کم سن بچوں سمیت سات افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ اس سال سترہ اپریل کو گجرات میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک ہی خاندان کے سات افراد کو اور انتیس مارچ کو گوجرانوالہ کے قریب ایمن آباد کے ایک گاؤں میں اتنے ہی افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ پنجاب: پانچ عورتیں قتل کر دی گئیں علی سلمان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور فیروزوالہ سرکل پولیس نے بتایا کہ قتل کے الزام میں دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے پاکستانی پنجاب میں ان دو لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا ہے جنہیں اپنے ہی والدین اور دو بھائیوں کے قتل کے الزام کا سامنا تھاجب کہ ایک دوسرے شہر میں تین شادی شدہ عورتوں کو ان کے سگے رشتے داروں نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔ والدین اور بھائیوں کے قتل کا الزام گجرانوالہ میں سات افراد کا قتل گجرات میں ایک ہی خاندان کے سات قتل منڈی بہاءالدین کے نواح میں دوجوان سگی بہنیں حسنہ اور آسیہ مقدمہ قتل میں عدالت پیش ہونے کے لیے جارہی تھیں جب پولیس کے مطابق ان کے چچا نے انہیں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ ان دونوں لڑکیوں کو ایک سال قبل اپنے والدین اور دو بھائیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھاکہ انہوں نے اپنے والدین اور دو بھائیوں کو نشہ آور گولیاں دے کر بے ہوش کیا اور پھر کلہاڑی کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ ستمبر سن دو ہزار پانچ میں ہونے والے اس قتل کے بارے میں پولیس نے کہا تھا کہ لڑکیوں کو اپنی والدین کی بدسلوکی پر رنج تھا اور یہ غصہ بھی تھا کہ ان کے روّیے کی وجہ سے ایک بہن کا رشتہ نہیں ہوسکا۔ ایک سال قبل ان مقتول لڑکیوں کےچچا منوراقبال نےان کےخلاف مقدمہ درج کرایا تھا اور وہ جیل چلی گئی تھیں اب چند ہفتے پہلے وہ ضمانت پر رہا ہوئی تھیں۔ ملکوال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ملک محمد اشرف نے بی بی سی کو بتایا کہ جب ان کی ضمانت ہوئی تو ان کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا اور ایک دور کا رشتہ دار محمد انار انہیں اپنے ساتھ لیے گیا اور صبح وہ دونوں بہنوں کو اپنی موٹر سائیکل پر عدالت لے جا رہا تھا جب انہیں راستے میں ہلاک کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ بدھ کی صبح قتل ہونے والی ان لڑکیوں کے قتل کاالزام ان کے اسی چچا منور اقبال پر ہے جس نے ان کے خلاف چوہرے قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ بہن، بھابی اور بھتیجی تین شادی شدہ عورتوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا قتل ہونے والی زنیب بی بی ان دونوں ملزمان کی حقیقی بہن جبکہ رسولاں بھابھی اور تسنیم بھتیجی تھی ادھر ایک دوسرے واقعہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور کے نواحی علاقے میں تین شادی شدہ عورتوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ فیروزوالہ سرکل پولیس کے ایک اہلکار محمد اشفاق نے بتایا کہ اس قتل کے الزام میں دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے آلہ قتل چھری برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی زنیب بی بی ان دونوں ملزمان کی حقیقی بہن جبکہ رسولاں بھابھی اور تسنیم بھتیجی تھی۔ پاکستان میں ہر سال سینکڑوں خواتین کو غیت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے۔ شیخوپورہ: ایک خاندان کے 7 قتل عدنان عادل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور پولیس نے بارہ افراد پر قتل میں ملوث ہونے کی ایف آئی آر درج کی ہے شیخوپورہ کے نواح میں مبینہ پرانی دشمنی کی بنا پر ایک ہی خاندان کے چار کم سنوں سمیت سات افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران وسطی پنجاب میں اس طرح کا تیسرا واقعہ ہے۔ گجرانوالہ میں سات افراد کا قتل گجرات میں ایک ہی خاندان کے سات قتل تھانہ شیخوپورہ صدر کے مطابق یہ واقعہ شیحوپورہ سے دس کلومیٹر شمال مغرب میں واقع مدار گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کو الصبح تین بجے کچھ لوگ ایک شخص اللہ دتہ کے گھر میں گھس آئے اور انہوں نے صحن میں سوئے ہوئے اہل خانہ پر کلاشنکوف اور دوسری رائفلوں سے فائرنگ کرکے اللہ دتہ، ان کی والدہ، بہو اور پوتے پوتیوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول خاندان پر الزام تھا کہ انہوں نے ملزموں کے ایک بھائی کو ڈھائی سال پہلے قتل کردیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے یہ قتل کیا گیا۔ مرنے والوں میں پینتالیس سالہ اللہ دتہ، اس کی پینسٹھ سالہ ماں سرداراں بی بی، پینتیس سالہ بہو کنیز فاطمہ اور چار پوتے پوتیاں آٹھ سالہ صاحبہ، تین سالہ صبا، چار سالہ مشرف اور بارہ سالہ قاسم شامل ہیں۔ پولیس نے جاوید اقبال سمیت بارہ افراد پر اس قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے اور چند افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ وسطی پنجاب میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک ہی خاندان کے بہت سے افراد کو قتل کرنے کے واقعات عام ہیں۔ اس سال سترہ اپریل کو گجرات میں پرانی دشمنی کی بنیاد پر ایک ہی خاندان کے سات افراد کو اور انتیس مارچ کو گوجرانوالہ کے قریب ایمن آباد کے ایک گاؤں میں اتنے ہی افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ گوجرانوالہ: سات افراد کا قتل عدنان عادل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور پولیس ملزموں کو تلاش کر رہی ہے۔ بدھ کوگوجرانوالہ کے قریب ایمن آباد میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔ یہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے گوجرانوالہ کے پاس ایمن آباد کے نواحی گاؤں لالو پور میں پیش آیا۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک شحض محمد رفیق، اس کی بیوی ممتاز بیگم، تین بیٹیاں عالیہ اور سائرہ اور دو بیٹے ابو سفیان اور عرفان شامل ہیں۔ پولیس نے مقتول کے چچا زاد بھائی محمد علی سمیت پانچ ملزموں کے خلاف اس قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کامحرک جائیداد پر خاندانی جھگڑا بتایا ہے۔ پولیس کے مطابق خاندان کے سربراہ رفیق کو اس کے ڈیرے پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جہاں وہ گائے کا دودھ دوہ رہا تھا۔ ایف آئی آر میں الزام لگایاگیا ہے کہ ملزم صبح کے وقت محمد رفیق کے گھر داخل ہوئے او ر انہوں نے مختلف کمروں میں جاکر سوئے ہوئے لوگوں پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل کا محرک جائیداد کا جھگڑا ہے۔ مقتول محمد رفیق کا اپنے کزن محمد علی کے ساتھ آٹھ ایکڑ زمین کی ملکیت پر جھگڑا چل رہا تھا جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں سخت کشیدگی تھی۔ مقتول نے قتل کے بڑے ملزم محمد رفیق پر جان سے مار دینے کی دھمکیوں اور چوری سمیت دو الگ الگ مقدمہ درج کرا رکھے تھے۔ چوری کے ایک مقدمہ اس کا ایک بیٹا مشتاق نامزد تھے اور ایک دن پہلے پولیس نے انہیں حراست میں لیا تھا۔ تاہم گزشتہ منگل کو ملزم رفیق اپنے بیٹے کو اس یقین دہانی پر پولیس سے رہا کرواکے لائے تھے کہ انہیں بدھ کے روز پیش کردیں گے۔ گوجرانوالہ کے ایس پی پولیس شیخ صدیق کاکہنا ہے کہ پولیس ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
__________________ Be-Shak Namaz Buray Kamon Say Rokti hay (Syed K. Nawaz) Last edited by Zaib.; 10-23-2007 at 03:00 AM. |
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| punjab, khandani, dushmani, aarh, qatal, aakhir, kab, tak |
| Thread Tools | |
| |
Similar Threads | ||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| msg/sms | imaan85 | Gup Shup | 302 | 07-23-2008 07:39 AM |
| Ilm-e-ghaib | SHOAIB MUGHAL | Discussion Corner | 195 | 09-26-2007 10:42 AM |
| Muqabla-e-Tehreer (Ramzan Special) | Haya n | Urdu Writer's Club | 20 | 09-24-2007 10:21 PM |
| Kirchiyo'n Say Kasheed Kartay Hai'n Khushiya'n | Haya n | Urdu Writer's Club | 69 | 08-17-2007 02:48 PM |
| Kirchiyo'n Say Kasheed Kartay Hai'n Khushiya'n | Haya n | Urdu Writer's Club | 10 | 06-06-2007 10:18 AM |