It seems that you are unregistered. Please register with us by clicking Here, or if you are already registered login here
User Name: Password:
Urdu Poetry/Shayari Forum

Urdu Poetry Forum

Welcome to Urdu Community & Poetry/Shayari Forum

Khyber Agency Operation

This is a discussion on Khyber Agency Operation within the Discussion Corner forums, part of the Mehfil category; ...

Go Back   Urdu Poetry/Shayari Forum > Welcome To HallaGulla - Urdu Poetry Forum > Mehfil > Discussion Corner

Video Photo Books Games Sites Register Groups FAQ Calendar Mark Forums Read Chat

Notices

Rate This Thread - Khyber Agency Operation.
(0)
Thread Rating: 0 votes, average.

Reply
 
Thread Tools
  #1  
Old 07-01-2008, 04:22 PM
Mukhshif's Avatar
Mazhabi IntehaPasand
 
Join Date: Sep 2003
Location: Mahaaz Pe
Posts: 2,020

Country:

Tutorials: 0

Thanks: 30
Thanked 55 Times in 43 Posts
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 708
Mukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond repute
Default Khyber Agency Operation

__________________
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Submit to Yahoo!Submit to Google!Submit to Live!Submit to Facebook!Submit to Ask!Submit to StumbleUpon!Submit to Squidoo Submit to Netscape Submit to SlashDot Submit to Reddit Submit to FarkSubmit to Newsvine
Reply With Quote
  #2  
Old 07-01-2008, 04:25 PM
Mukhshif's Avatar
Mazhabi IntehaPasand
 
Join Date: Sep 2003
Location: Mahaaz Pe
Posts: 2,020

Country:

Tutorials: 0

Thanks: 30
Thanked 55 Times in 43 Posts
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 708
Mukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond repute
Default Re: Khyber Agency Operation

خیبرایجنسی میں دو مراکز تباہ

رفعت اللہ اورکزئی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور

خیبر ایجنسی میں جن مکانات کو تباہ کیا گیا ان میں دو تنظیموں کے دفاتر تھے
قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک دن کی خاموشی کے بعد مبینہ شدت پسند تنظیموں کے خلاف مزید کارروائیاں کرتے ہوئے دو تنظیموں کے مراکز کو دھماکہ خیز مواد میں تباہ کیا ہے۔ حکام نے کرفیو کے خلاف ورزی کرنے کے جرم میں بھی چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کی صبح سکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی میں باڑہ سے چند کلومیٹر دور منڈی کس سپاہ اور ملک دین خیل نالہ میں واقع پیر سیف الرحمان اور مفتی منیر شاکر کے گھروں کو بارودی مواد کے دھماکوں میں تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تباہ کئے جانے والے گھر لشکر الاسلام اور انصار الاسلام کے حامی مراکز کے طورپر استعمال کرتے تھے جہاں سے ان کے مطابق غیر قانونی ایف ایم ریڈیو چینلز بھی چلائے جاتے تھے۔

اہلکار کے مطابق حکومتی اہلکاروں نے باڑہ کے حدود میں کرفیو کے خلاف ورزی کے جرم میں چار افراد کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

انہوں نے دعوٰی کیا کہ سکیورٹی فورسز نے باڑہ سے کجھوری تک تمام علاقے کو شدت پسندوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد سے صاف کرکے وہاں حکومت کی علمداری بحال کردی ہے۔

ایک مکان سے ایف ایم ریڈیو بھی چلایا جا رہا تھا

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آج صبح تازہ کارروائی سے پہلے سکیورٹی فورسز نے لاؤڈ سپیکروں سے اعلان کر کے علاقے میں کرفیو نافذ کیا جبکہ باڑہ تحصیل کو جانے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بھی سیل کردیا گیا تھا۔

باڑہ کے ایک مقامی صحافی قادر خان آفریدی نے بی بی سی کو بتایا کہ علاقے میں چوتھے روز بھی تمام بازار، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے جس سے مقامی باشندوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

واضح رہے کہ سنیچر کو سکیورٹی فورسز نے قبائلی علاقے باڑہ میں بعض مبینہ شدت پسندوں تنظیموں اور گروہوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا جس میں حکومت کے مطابق لشکر اسلام اور انصار الاسلام کے کئی مراکز کو مسمار یا دھماکہ خیز مواد میں تباہ کیا جاچکا ہے۔ اس آپریشن میں تاحال کسی تنظیم کی طرف سے سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف کوئی ردعمل دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Submit to Yahoo!Submit to Google!Submit to Live!Submit to Facebook!Submit to Ask!Submit to StumbleUpon!Submit to Squidoo Submit to Netscape Submit to SlashDot Submit to Reddit Submit to FarkSubmit to Newsvine
Reply With Quote
  #3  
Old 07-01-2008, 04:27 PM
Mukhshif's Avatar
Mazhabi IntehaPasand
 
Join Date: Sep 2003
Location: Mahaaz Pe
Posts: 2,020

Country:

Tutorials: 0

Thanks: 30
Thanked 55 Times in 43 Posts
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 708
Mukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond repute
Default Re: Khyber Agency Operation

خیبر ایجنسی میں آپریشن جاری

رفعت اللہ اورکزئی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، باڑہ

خیبر ایجنسی
تحصیل باڑہ میں تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں
قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز شروع کیا جانے والا آپریشن اتوار کو جاری رہا جس میں مبینہ شدت پسند تنظیم انصار الاسلام کے ایک مرکز کو تباہ کیاگیا ہے۔

پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار کی صبح سکیورٹی فورسز نے باڑہ تحصیل کے علاقوں شلوبر اور اکاخیل میں شدت پسند تنظیموں کے مراکز اور ٹھکانوں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔

انہوں نے کہا کہ شلوبر میں مبینہ شدت پسند تنظیم انصار الاسلام کے ایک مرکز جس پر لشکر اسلام کے حامی قابض تھے ، کو تباہ کردیا گیا۔

فرنٹیئر کور کے سربراہ میجر جنرل عالم خٹک کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا سب سے بڑا مقصد پشاور کے مضافات میں گزشتہ کچھ عرصے سے جرائم کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر قابو پانا ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لشکر اسلام کے نائب امیر مصری گل کے گھر کو بھی نشانہ بنایا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اہلکار نے دعویٰ کیا کہ سکیورٹی فورسز نے تحصیل باڑہ کے کئی علاقوں پر قبضہ کرکے وہاں حکومت کی عمل داری بحال کردی ہے۔

ادھر گزشتہ روز شروع کئےگئے آپریشن میں تاحال کسی تنظیم کی طرف سے سکیورٹی فورسز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

باڑہ میں لشکر اسلام کے ایک اہم کمانڈر رحمان شاہ آفریدی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی تنظیم حکومت اور سکیورٹی فورسز کے خلاف کوئی مزاحمت نہیں کریگی کیونکہ ان کے بقول ان کا کام باڑہ میں اسلامی نظام کا نفاذ اور جرائم کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ان کے کمانڈر منگل باغ کو بھی گرفتار کرلے تب بھی وہ کسی سکیورٹی اہلکار پرحملہ نہیں کرینگے۔

باڑہ میں کل سے تمام بازار اور تجارتی مراکز بدستور بند ہیں۔ علاقے میں غیر اعلانیہ طورپر کرفیو نافذ ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

پشارو سے باڑہ تک تقربباً چھ کلومیٹر کے اس فاصلے پر پولیس اور فرنٹیر کور کے اہلکار بڑی تعداد میں تعینات ہیں جبکہ اہلکار سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!Submit to Yahoo!Submit to Google!Submit to Live!Submit to Facebook!Submit to Ask!Submit to StumbleUpon!Submit to Squidoo Submit to Netscape Submit to SlashDot Submit to Reddit Submit to FarkSubmit to Newsvine
Reply With Quote
  #4  
Old 07-01-2008, 04:33 PM
Mukhshif's Avatar
Mazhabi IntehaPasand
 
Join Date: Sep 2003
Location: Mahaaz Pe
Posts: 2,020

Country:

Tutorials: 0

Thanks: 30
Thanked 55 Times in 43 Posts
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 708
Mukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond reputeMukhshif has a reputation beyond repute
Default Re: Khyber Agency Operation

yeh column ummat akhbar mai operation se 2 din pehle shaya hua tha......
مسلکی لڑائی نے خیبر ایجنسی کو مقتل میں بدل دیا
پشاور کی پوش بستی حیات آباد سے متصل جمرود اور پشاور صدر سے متصل باڑہ تحصیل میں 2005 سے شروع ہونے والی گنڈے اور تعویز کی لڑائی اب خیبر ایجنسی میں پھیل گئی ہےاور لشکرِ اسلام اب آہستہ آہستہ اپنا کنٹرول مضبوط کر رہی ہے۔2004 میں خیبر ایجنسی میں افغانستان کے ایک مقامی پیر سیف الرحمن جو عرصے سے اِس علاقے میں مقیم تھے اور پنجاب اور دیگر علاقوں سے اُن کے مرید اُن کے پاس آتے جاتے تھے۔پیر سیف الرحمن تعویز گنڈوں میں شہرت کے ساتھ آہستہ آہستہ خیبر ایجنسی میں ایک مقتدر شخصیت بن گئے اور اُنھوں نے اپنا ایف ایم ریڈیو کھول لیا جسے بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی علامہ نور الحق قادری اور اُن کے ساتھیوں کی سرپرستی حاصل ہوگئی اور اِس بنا پر وہ جرگے اور علاقے کے دیگر انتظامی معاملات میں دخل اندازی کرنے لگے۔اسی دوران کرم ایجنسی کے علاقے پارہ چنار سے آنے والے اشاعت توحید و سنہ کے ایک عالم مفتی منیر شاکر بھی خیبر ایجنسی میں آباد ہوگئے اور اُنہوں نے درس و تدریس کا سلسلہ شروع کر دیا۔چونکہ اشاعت توحید و سنہ تعویز و گنڈوں کے سخت خلاف ہے اسی لئے مفتی منیر شاکر کی درس و تدریس کی زد میں سب سے پہلے پیر سیف الرحمن اور اُن کے پیروکار آگئے۔ مفتی منیر شاکر کی ولولہ انگیز تقاریر اور درس و تدریس سے آہستہ آہستہ اُن کا حلقہ وسیع ہوتا گیا، اور حاجی نامدار اور منگل باغ جیسے بااثر افراد بھی اُن کے پیروکاروں میں شامل ہوگئے۔ خیبر ایجنسی کے طول و عرض میں اشاعت توحید و سنہ کے کئی مراکز لشکر اسلام کے نام سے قائم ہیں جس میں باڑہ کے شیخ صاحب کا مدرسہ سب سے زیادہ مشہور ہے، جو موجودہ صورتحال میں منگل باغ کے ہیڈ کوارٹر کا کام دے رہا ہے۔مفتی منیر نے بھی درس و تدریس کا سلسلہ بڑھانے کی غرض سے ایف ایم ریڈیو شروع کیا، اور ریڈیو پر اعلان بھی کیا کہ تعویز گنڈے اسلام میں حرام ہیں اور جو کوئی اِس عمل میں شامل ہیں وہ شرک کے مرتکب ہو رہے ہیں۔اِس اعلان کے بعد پورے خیبر ایجنسی میں بھونچال آگیا اور مفتی منیرشاکر اور پیر سیف الرحمن کے حامیوں کے درمیان نہ ختم ہونے والے تصادم کا آغاز ہو گیا۔ پہلے پیر سیف الرحمن پر حملے شروع ہوئے اور اُس کے بعد اُن کے حامیوں نے مفتی منیر شاکر اور اُن کے پیروکاروں پر حملے شروع کر دیے۔اِس دوران مفتی منیر شاکر کے حامیوں کی قیادت منگل باغ نے کی جن کے ساتھ حاجی نامدار شریک تھے۔ خیبر ایجنسی میں حالات خراب ہونے کے بعد حکومت نے پیر سیف الرحمن کو صوبہ بدر کر دیا اور اُنہوں نے پنجاب کا رُخ کیا کہ وہاں اُن کے پیروکار زیادہ تعداد میں ہیں۔ اِس طرح یہ معاملہ ٹل گیا، لیکن طالبان کے خلاف آپریشن کے آغآز پر مفتی منیر شاکر نے طالبان کی حمایت کی جس پر حکومت نے اُن کو علاقہ بدر کرنے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہی۔ 2006 کے اوائل میں مفتی منیر شاکر کراچی آئے تھے کہ اُن کو وہاں سے گرفتار کرلیا گیا۔ اُن کی گرفتاری کے بعد منگل باغ نے اُن کی جگہ سنبھال لی اور ایف ایم ریڈیو پر منکرات اور فواحش کے خلاف تبلیغ کا آغاز کر دیا۔ کمانڈر منگل باغ نے اپنی بڑھتی ہوئی قوت کے ساتھ 2007 کے اوائل میں باڑہ میں عرصے سے جاری شراب ، قمار بازی، اسمگلنگ، اسلحہ، اغواکاری کے لئے مشہور باڑہ مارکیٹ پر دھوا بول دیا اور وہاں سے اِن سب منکرات کا خاتمہ کر دیا۔
جس کے بعد عوام نے منگل باغ کا ساتھ دینا شروع کیا اور کمانڈر منگل باغ مزید طاقتور ہوتا چلا گیا۔علاقی میں منگل باغ کے اثر رسوخ کو کم کرنے کے غرض سے جے یو آئی کے سابق رکن اسمبلی فضل الرحمن خلیل، نور الحق قادری اور دیگر افراد نے انصار الاسلام کے نام سے تنظیم قائم کردی انصار الاسلام کا سربراہ مولانا مستمیم کو مقرر کیا گیا۔ اور انصار السلام نے منگل باغ اور لشکر اسلام کا راستہ روکنے کی کوششیں شروع کر دیں، لیکن اِس کے باوجود کمانڈر منگل باغ شراب نوشی، شراب فروشی، اغوا برائے تاوان اور فواحش کے خلاف سرگرم رہے جس کی وجہ سے خیبر ایجنسی اور پشاور میں مشہور ہوگئے۔منگل باغ نے پشاور کے مشہور اغواکار اور بدمعاش ریاغ عرف ریاغے کو ایک شکایت پر گرفتار کیا اور صوبہ سرحد کے دو اہم سیاستدانوں کی جانب سے ریاغ کی رہائی کے عوض ایک کروڑ کی پیشکش کے باوجود ایک بیوہ کی جانب سے ریاضے کو معاف نہ کرنے پر، اور ریاضے کی جانب سے جرم کے اقرار کے بعد اُس کو بھرے مجمع کے سامنے فیصلہ سنا کر ہلاک کر دیا گیا۔
اُس کے بعد عام افراد نے ظلم و زیادتیوں کے خلاف کمانڈر منگل باغ سے رابطے شروع کر دئیے، پشاور ہی میں ایک اور واقعہ کی وجہ سے منگل باغ نے شہرت حاصل کی جب ایک خاتون اور اُن کے بیٹے کی پلاٹ پر قابض بااثر افراد کو منگل باغ نے پیغام دیا کہ یاتو وہ قران پر فیصلہ کریں یا لشکر اسلام کی کاروائی کے لئے تیار رہیں جس کے بعد بااثر افراد نے پریس کانفرنس کر کے قران کے مطابق خاتون کا حق ثابت ہونے پر اُن کو اُن کا حق دینے کا اعلان کیا، جس کے بعد کمانڈر منگل باغ پر عوام کا اعتماد مزید بحال ہوا۔
کمانڈر منگل باغ ہر بعد نمازِجمعہ باڑہ کی بڑی مسجد میں لوگوں کے مسائل سنتے ہیں اور علماء کے مشوروں سے اُن مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کمانڈر منگل باغ نے باڑہ کے بعد جمرود میں بھی لشکر کشی کرکے شراب اور منکرات کے خاتمے کو یقینی بنا دیا ہے۔ تاہم لشکر اسلام کے گگرینہ اور تیراہ مراکز پر انصارالاسلام کے حملے وقتاً فوقتاً ہوتے رہتے ہیں۔ 22 جون کی رات سے وہاں شدید جھڑپیں جاری ہیں جن میں تقریباًً 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں گزشتہ ڈھائی سالا جھڑپوں میں 300 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جن میں عام افراد کی تعداد زیادہ ہے، مفتی منیر شاکر واپس باڑہ آگئے لیکن وہ اب صرف درس و تدریس میں مشغول ہیں اور لشکر اسلام کی قیادت بدستور کمانڈر منگل باغ کے ہاتھ میں ہے۔ کمانڈر منگل باغ سادہ آدمی ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرتے ہیں بلکہ علماء کے مشورے سے اللہ اور اُس کے رسول کے احکامات کے مطابق فیصلہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں
اور اللہ اور رسول کے احکامات پر لوگوں کو عمل کی تلقین کرتے ہیں۔ ہمارا صرف یہ کام ہے کہ ہم لوگوں سے کہیں کہ اللہ اور اُس کے رسول کا حکم یہ ہے اور بحیثیت مسلمان یہ ہمیں ماننا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کے متوازی کوئی حکومت قائم نہیں کر رہے صرف اُن منکرات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کو ختم کرنے کا حکم اللہ نے دیا ہے۔ اور اِس سے زیادہ میرا کوئی عزم نہیں ہے۔