Quote:
Originally Posted by yasmin ahmad pehlay app sab ye faisla ker lian ke app sab ko kia kerna hai........vcr/computer per Indian pics to deakhnie hain to phir cinema houses mein kia burie hai................. . |
اسلام و علیکم
دیکھیں یہ ایک الگ مسئلہ ہے، پاکستان میں رہنے والے جو کچھ کرتے ہیں قابلِ مذمت تو ہے، لیکن وہ عمل فرد یا افراد کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ اُس کے لئے بھی حکومت کی کوتاہی ہے، لیکن کسی عمل کے تسلسل کے ساتھ جاری رہنے سے اُسے جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اور نہ ہی کسی غلط عمل کی وجہ سے ہمیں کسی دوسری غلطی کے لئے سرِ تسلیم خم کرنا چاہیے۔
بات میری آپ کی یا افراد کی نہیں ہو رہی، یہاں مسئلہ اُن دو ملکوں کا ہے، کہ جو پہلے ایک تھے، اُن کی علیحدگی کی وجہ دو قومی نظریہ ہی در اصل نظریہ پاکستان کی مختصر صورت ہے، یعنی پاکستان ایک نظریاتی ملک جس کے حصول کے وقت لاکھوں شہید ہوئے، لاکھوں نے ہجرت کی، کہنے میں بہت آسان لیکن کیا قیامت کا وقت ہو گا۔ آج ہمارا قومی تشخص پامال کیا جا رہا ہے، دوستی بری چیز نہیں، لیکن پاکستان کے وجود اور دو قومی نظریہ پر ہونے والے حملے کسی صورت صحیح یا جائز اقدام قرار نہیں دیا جا سکتا، اِس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔