اسلام و علیکم
بھائی عراق میں صدام حسین کی حکومت میں جو کچھ ہو رہا تھا، وہ سراسر عراق کا اندرونی معاملہ تھا، جو وجہ بتا کر امریکہ نے عراق پر حملہ کیا تھا وہ بالکل بے بنیاد تھی، اور امریکہ اُن الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام بھی رہا۔
عراق، افغانستان، کشمیر، چیچنیا، فلسطین، فلپائن، چین، صومالیہ، انڈونیشیا، لبنان، بوسنیا، انڈیا اور بہت سے ممالک میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا ہے، اُس کے باوجود مسلمانوں پر دہشت گردی کا لیبل بھی چسپاں ہے، اور اِس تمام قتلِ عام کی وجہ بھی مسلمانوں کو ہی قرار دیا جاتا ہے، حالانکہ امریکہ سب سے زیادہ اسلحہ تیار اور استعمال کرنے والا ملک ہے، اسرائیل کا ناجائز وجود اور اُس کی جارحیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، لیکن پھر بھی یہ دونوں شاید دودھ کے دھلے اور معصوم ہیں۔ طاقت کا غلط استعمال صرف اور صرف اِس تمام قتل وغارت کی اصل وجہ ہے۔اِس بات کو سمجھنے اور عالمی امن کے لئے اس کے سدِباب کی ضرورت ہے۔