View Single Post
  #15  
Old 05-01-2008, 02:30 PM
fawad DOT's Avatar
fawad DOT fawad DOT is offline
Member
 
Join Date: Apr 2008
Posts: 15

Country:

Tutorials: 0

Thanks: 0
Thanked 0 Times in 0 Posts
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 22
fawad DOT is on a distinguished road
Default Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

chemas-microsoft-comfficeffice" />
ستمبر11 2001 کو ورلڈ ٹريڈ سينٹر پر حملہ القائدہ اور اسامہ بن لادن کی جانب سے امريکہ پر پہلا حملہ نہيں تھا بلکہ اس سے پہلے دس سالہ تاريخ ہے جس ميں اسامہ بن لادن اور ان کی تنظيم کی جانب سے دنيا بھر ميں امريکی سفارت کاروں اور عمارات پر حملے کيے جا رہے تھے۔ اسامہ بن لادن کی جانب سے امريکہ کے خلاف باقاعدہ اعلان جنگ کيا چا چکا تھا۔ افغانستان ميں بے شمار ٹرينيگ کيمپ قائم کيے جا چکے تھے جہاں دنيا بھر سے نوجوانوں کو اکٹھا کر کے انہيں دہشت گردی کی تربيت دی جا رہی تھی۔ دنيا کے بے شمار ممالک ميں القائدہ کے خفيہ سيل دہشت گردی کی مزيد کاروائيوں کے ليے تيار کيے جا رہے تھے۔
بقول آپکے امريکہ نے 911 کا "بہانہ" بنا کر افغانستان پر حملہ کيا اور دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا آغاز کيا۔ ميرا آپ سے سوال ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے واقعے کے بعد امريکہ کو کيا کرنا چاہيے تھا؟ کيا اسامہ بن لادن کو مذاکرات کی ميز پر بلوا کر ان کے مطالبات سنے جاتے اور ان پر بحث کے ليے کميٹياں تشکيل دی جاتيں۔ اگر تھوڑی دير کے ليے يہ غير منطقی بات مان بھی لی جاۓ تو اس کا نتيجہ کيا نکلتا؟
ياد رہے کہ 11 ستمبر 2001 کے بعد امريکہ نے افغانستان پر اندھا دھند چڑھائ نہيں کی تھی بلکہ اسامہ بن لادن تک رسائ کے ليے طالبان سے دو ماہ تک مسلسل مذاکرات کيے تھے جس دوران حکومت پاکستان کی جانب سے 5 وفود افغانستان بيجھے گۓ۔ تمام سفارتی کوششوں کی ناکامی کے بعد انتہاہی قدم اٹھايا گيا۔ کيا اسامہ بن لادن کو افغانستان ميں کھلی چھٹی دے کر القائدہ کو مزيد فعال کرنے کے مواقع دينا "عالمی امن" کے ليے درست فيصلہ ہوتا؟
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@stat e.gov
Reply With Quote