View Single Post
  #9  
Old 04-29-2008, 04:57 PM
fawad DOT's Avatar
fawad DOT fawad DOT is offline
Member
 
Join Date: Apr 2008
Posts: 15

Country:

Tutorials: 0

Thanks: 0
Thanked 0 Times in 0 Posts
Nominated 0 Times in 0 Posts
TOTW/F/M Award(s): 0
Rep Power: 18
fawad DOT is on a distinguished road
Default Re: Doosraa nine eleven oor Pakistan: an interesting column with facts

Fawad - Digital Outreach Team - US State Department


صدر بش نے 11 اپريل 2008 کو امريکی ٹی – وی اے – بی –سی کو جو انٹرويو ديا تھا وہ آپ اے – بی – سی نيوز ڈاٹ کام پر ديکھ سکتے ہيں- نوٹ – اس فورم کے قوانين کے تحت ميں ويب لنک نہيں پوسٹ کر سکتا

آپ نے جس خبر کا حوالہ ديا ہے اسے اگر آپ دوبارہ پڑھيں تو اس ميں يہ بات تين مرتبہ مختلف زاويوں سے دہرائ گئ ہے کہ صدر بش کے مطابق 11 ستمبر 2001 جيسے کسی نۓ واقعے کی منصوبہ بندی پاکستان ميں کی جاۓ گی۔ اس خبر کے متن کا صدربش کے انٹرويو سے موازنہ کريں تو يہ واضح ہے کہ جان بوجھ کر ايک تاثر پيدا کرنے کی کوشش کی گئ ہے۔


سب سے پہلی بات تو يہ ہے کہ يہ جملہ صدر بش نے نہيں بلکہ انٹرويو لينے والی خاتون نے استعمال کيا تھا اور صدر بش سے اس مفروضے کے بارے ميں راۓ مانگی تھی جس پر ان کا جواب تھا کہ "ايسا ممکن ہے"۔ اگر آج دنيا ميں کسی بھی باشعور شخص سے يہ سوال کيا جاۓ کہ امريکہ ميں اگر 11 ستمبر 2001 جيسا واقعہ دوبارہ ہو جاۓ تو اس کی منصوبہ بندی کہاں ہونے کا امکان ہے تو کوئ بھی افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں ميں موجود دہشت گردوں کے بارے ميں يہ نہيں کہہ سکتا کہ ان کی جانب سے خطرے کا کوئ امکان نہيں ہے۔ اسی راۓ کا اظہار صدر بش نے بھی کيا۔ حقيقت يہ ہے کہ حکومت پاکستان بھی اس بات کو تسليم کرتی ہے کہ پاکستان ميں موجود دہشت گرد پاکستان سميت عالمی امن کے ليے بہت بڑا خطرہ ہيں۔ پاکستان کی تمام سياسی جماعتوں نے اليکشن سے پہلے اور اليکشن کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کو اپنے منشور کا سب سے اہم نقطہ تسليم کيا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کے تمام سياسی قائدين اس حقيقت کو تسليم کرتے ہيں کہ دہشت گرد پاکستان کے اندر موجود ہيں اور انکے خلاف کاروائ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی حقیقت کا ادراک صدر بش نے پوچھے
گۓ سوال کے جواب ميں کيا تھا۔


اس انٹرويو کے حوالے سے کچھ فورمز پر يہ بھی کہا جا رہا ہے کہ امريکہ پاکستان کے اندر اپنی فوج بجھوانے کا ارادہ رکھتا ہے۔


انٹرويو کے دوران جب صدر بش سے براہراست اس علاقے ميں ممکنہ خطرے کے پيش نظر مزيد فوج بجھوانے کے حوالے سے سوال کيا گيا تو انھوں نے يہ نہيں کہا کہ وہ پاکستان ميں امريکی افواج بجھوانے کا ارادہ رکھتے ہيں بلکہ انھوں نے اس بات پر زور ديا کہ افغانستان ميں موجود امريکی اور نيٹو افواج پہلے سے موجود ہيں اور القائدہ کے خطرہ سے نبرد آزما ہونے کے ليے کافی ہيں۔ جہاں تک پاکستان کے اندر دہشت گردوں کی موجودگی کا سوال ہے تو اس حوالے سے تحفظات تو پوری پاکستانی قوم کو ہيں۔ پچھلے دو سالوں ميں دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سينکڑوں بے گناہ اور اس کے نتيجے ميں پيدا ہونے والی بے چينی کی فضا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان ميں دہشت گرد ايک مسلمہ حقيقت ہيں اور جب تک ان کا خاتمہ نہيں ہو جاتا اس وقت تک پاکستان کے حوالے سے خدشات پاکستان سميت عالمی برداری پر سياہ بادلوں کی طرح منڈلاتے رہيں گے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Reply With Quote