It seems that you are unregistered. Please register with us by clicking Here, or if you are already registered login here
Welcome to Urdu Community & Poetry/Shayari Forum
This is a discussion on بھت دن بعد ہولے سے ۔ ۔ ۔ within the نظمیں forums, part of the آپکی پسند - شعر و شاعری category; بھت دن بعد ہولے سے ۔ ۔ ۔ در دل پر کوئی دستک ھوئی ھے سکوت شب کی ویرانی میں ...
| |||||||
| Features | Register | Search | Today's Posts | Mark Forums Read |
|
#1
| ||||
| ||||
| بھت دن بعد ہولے سے ۔ ۔ ۔ در دل پر کوئی دستک ھوئی ھے سکوت شب کی ویرانی میں کچھ ھلچل ھوئی ھے فضائیں مرتعش سی ھیں، سہم اٹھّی ھے تنہائی ۔ ۔ لرزتے کانپتے خدشے، دل کی درز سے جھانکے ۔ ۔ کوئی تھا منتظر، ھاتھوں میں امّیدوں کے گل تھامے بھت وعدے،دلاسے اور نئی خوشیوں کی سوغاتیں نگاھوں میں مہربانی کے دیپک جگمگاتے تھے ۔ ۔ ۔ میری الجھی ھوئی بے بس سی نظریں جھک کے خاموشی کے لفظوں میں اسے،اتنا ھی کہتی ھیں سنو ۔ ۔ ۔ اے مہرباں ، اے اجنبی ۔ ۔ ۔ یہاں دل کا نگر تو لُٹ چکا ھے ۔ ۔ یہاں کے سونے کمروں میں بجز ویران تنہائی کے،اب کچھ بھی نھیں باقی یہاں کے طاقچوں میں ناز سے شمّع جلائی تھی کسی نے یہانپر عارضی خوشیوں کے پروانے بھی آکر جل مر ے تھے یہانپر جگنوؤں کے قافلے آکر گئے تھے ۔ ۔ ۔ یہاں دل کا جہاں پھونکا گیا ھے ۔ ۔ یہ بستی لٹ چکی ھے اب ۔ ۔ ۔ تو اس ویرانہء دل میں اگر تم آکے کچھ سستا بھی لوگے تو ۔ ۔ اذیّت ھاتھ آئیگی کہیں ایسا نہ ھو تمکو،نئے کچھ غم ھی مل جائیں سنو ۔ ۔ ایسا کرو ، تم لوٹ ھی جاؤ یہاں اب کچھ نھیں ھے ۔ ۔ یہ بستی لٹ چکی ھے سنو تم بھی چلے جاؤ ، بس اب تم بھی چلے جاؤ
__________________ ![]() |
![]() |
| Thread Tools | |
| |
External Stats of HallaGulla - Urdu Poetry Forum.